اتوار, جون 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30660

ہم وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں، سراج الحق

0

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کا حساب مانگتے ہوئے وفاقی بجٹ میں بھی صوبے کو حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور میں سابق وزراء خزانہ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو باسٹھ (ٹو) کے تحت پن بجلی کے خالص منافع کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگی صوبے کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالثی ٹریبونل کے فیصلے کی رو سے صوبے کا سالانہ منافع پنتالیس ارب روپے بنتا ہے مگر وفاق اس کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں اور اس کے حصول کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرینگے۔

قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے758 تین روز کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئی

0

قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے سیون فائیو ایٹ تین روز کی اذیت ناک تاخیر کے ساتھ لندن سے لاہور پہنچ گئی، صبرآزما سفر کے اختتام پرمسافروں نے شدیدناراضی کااظہار کیا۔

شادیاں رک گئیں، خوشیوں کے رنگ پھیکے پڑگئے، لوگ پیاروں کے جنازے میں شرکت سے محروم رہے، باکمال سروس کا دعوی کرنے والی پی آئی اے نے مسافروں کورُلا دیا۔

قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے سیون فائیو ایٹ کے تین سوبیس مسافروں کا تکلیف دہ سفر بالآخر تمام ہوا اور وہ تین دن کی تاخیر سے لندن سے لاہور پہچننے میں کامیاب ہوگئے۔

پی آئی اے کے جہاز کے کنٹرول پینل خراب ہونے کی قیمت مسافروں کو تین دن تک ذہنی اذیت کی شکل میں اٹھانا پڑی، مسافروں کے احتجاج کا پی آئی اے نے کوئی خاص نوٹس لیا نہ ہی سہولتیں فراہم کیں۔

مسافروں کا کہنا تھا پی آئی اے سے سفر نے شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی خطرے میں ڈال دیا، پی آئی اے کی نااہلی سے پریشان مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کوسروس بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہئیے۔

بلاول بھٹو کی تقریرپرسیاسی رہنماوں کا ردعمل

0

مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیراحسن اقبال کہتے ہیں بلاول بھٹو ابھی سیاست میں انٹرن شپ پرہیں ان کی باتوں کوزیادہ سنجیدگی سے نہیں لیناچاہیے۔۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریرپررد عمل دیتے ہوئےوفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کاکہناتھابلاول بھٹوزرداری سیاسی نومولودہیں،انہوں نے تنقید کی اورکچھ نہیں کیا۔

وزیرقانون پنجاب راناثناللہ کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر آصف زرداری کی تقریر سے برعکس تھی ۔۔زرداری صاحب کی بلےوالی بات کی حمایت کرتاہوں۔

پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کی تقریرکربچپناقراردیتے ہوئے کہا بلاول ابھی بچے ہیں اور کنفیوز ہیں انہوں نے اپنی سیاسی لاعلمی ظاہرکردی۔

شیریں مزاری نے مشورہ دیا کہ بلاول بھٹوزرداری کولیڈربننے کیلئے بڑا ہوناپڑے گا، ان کاکہناتھا بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں بدتمیزی کی انہیں بڑوں کی تمیز کرنی چاہئے۔

امن کی آشا کے نام پر عوام کو دھوکا نا دیا جائے، سید منورحسن

0

انجمن شہریان لاہور کے زیراہتمام قومی کانفرنس برائے سقوط مشرقی پاکستان کاانعقادکیاگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامیرجماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا مسلم لیگ کی قیادت کشمیریوں کو نظر انداز کر رہی ہےکشمیر کاسواد کیاجارہاہے ۔

امن کی آشاکے نام پرعوام سے دھوکا نہ کیاجائے، منورحسن سید منورحسن نےمطالبہ کیا کہ حکومت بنگلہ دیش میں ہونے والی نا انصافیوں  کے معاملے پر بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرے اوروہ معاہدہ منظرعام پرلایاجائےجس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بنا۔

سید منور حسن تقریب سے جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولاناسمیع الحق ،امیرجماعت الدعوہ حافظ سعید اورجنرل ریٹائرڈ حمید گل نے بھی خطاب کیا۔۔اس موقع پر عبدالقادرملا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
   

 

پاکستان کا سری لنکا کو آخری ون ڈے جیتنے کے لئے233 رنز کا ہدف

0

ابو ظہبی میں کھیلے جار ہے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور شرجیل خان نے آغاز کو اچھا دیالیکن ایک وکٹ کے گرنے کے بعد گرین شرٹس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا رہا۔ احمد شہزاد اٹھارہ اور شرجیل خان سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان فارم بیٹسمین پروفیسر حفیظ اس میچ وہ کارکردگی نہ دکھاسکے جس کی ان سے توقع تھی۔ حفیظ اکتالیس رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مڈل آڈر کے ناکام ہونے کے بعد مصباح الحق نے ذمہ داری سے کھلتے ہوئے ٹیم کو اسکور آگے بڑھایا اور رواں میں ریکارڈ پندرہویں نصف سنچری بھی بنا ڈالی، عمرا کمل بھی کوئی کارنامہ انجام دیے بغیر بیس رنز پر ہمت ہار گئے۔

ایک سو چھتر رنز پر سات کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ٹیم کا اسکور دو سو سے پار ہوتا مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن انور علی نے ہمت نہ ہاری اور سری لنکن بولرز کی جم کر پٹائی کی، قومی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی میں دو سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انور علی نے ناقابل شکست اکتالیس کی شاندار اننگز کھیلی۔ لاستھ ملنگا نے چارکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات

0

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کو امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے،صوبے میں افہام وتفہیم اورترقیاتی عمل کوتیز کرنے کے حوالے سے وسائل اوراعانت فراہم کرے گی۔

بلوچستان میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پردونوں رہنمائوں نے اسے صوبے کے مستقبل کی سیاست کیلئے نیک شگون قراردیا۔ دونوں جانب سے سیاسی سطح پرمزاکرات ،مفاہمتی عمل جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رجمنٹل سنٹرکارپس انجنیئرنگ رسالپورکا دورہ

0

اس موقع پرکمانڈنگ آفیسرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے انجنیئرنگ کارپس کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ، آرمی چیف کاکہناتھا کہ انجنیئرنگ کورنے قوم کے دفاع میں بیش بہاقربانیاں دیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ انجنیئرنگ کور نے قراقرم ہائی وے ،پاکستان کوجنوب میں افغانستان جبکہ شمال میں شمالی اورجنوبی وزیرستان سے ملانے والی سات سوچودہ لمبی سڑک کی تعمیر اوربلوچستان میں حالیہ مواصلاتی منصوبوں جیسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے، اس سے قبل جب ارمی چیف رسالپورپہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے ان کااستقبال کیا۔

بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تین افراد کو تحقیقات کے دوران ماردیاگیا، رحما ن ملک

0

سابق وزیر داخلہ رحما ن ملک کہتے ہیں بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزم پکڑنا ہمارا کام تھا انہیں مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔سینیٹر اعتزاز کہتے ہیں محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں طالبان ملوث ہیں۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک بینظیربھٹوکی چھٹی برسی کی تقریب میں شرکت کےلئے گڑھی خدابخش پہنچے، اس سے پہلے سکھر ایئرپورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک کاکہنا تھا بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تین افراد کو تحقیقات کے دوران ماردیاگیا۔ ملزمان پکڑ کر دینا ہمارا کام تھا اور انھیں مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔

  سینیٹر اعتزاز احسن کاکہناتھا شواہد کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں طالبان ملوث ہیں اب یہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ قاتل کون ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
   

بیروت میں دھماکہ، سابق وزیرسمیت 4افراد ہلاک

0

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں سابق وزیر محمد شطح سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکہ پارلیمنٹ کی عمارت سے چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔جس کے بعد پورے علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، کسی تنظیم نے واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی، دھماکے میں سابق وزیراعظم سعد الحریری کے مشیر اور حزب اختلاف کے رہنما محمدشطح بھی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
   

دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے، بلاول بھٹو

0

بلاول بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر اپنی تقریرمیں دہشت گردی کے حوالے سے پہلی بار پارٹی کی پالیسی کو کھُل کربیان کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریرمیں دہشت گردی سے متعلق پارٹی پالیسی کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اُس وقت تک دہشت گردوں سے بات چیت کی حمایت نہیں کرے گی جب تک وہ ہتھیار نہیں پھینکتے اور آئین کو تسلیم نہیں کرتے ۔

دہشت گردی ڈروں حملوں کا نتیجہ نہیں اُنہوں نے عمران خان کی دہشت گردی کے حوالے سےپالیسی پراُنہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اُنہوں نے اپنی تقریر میں نوازشریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

  دہشت گردوں کے بارے میں اُن کا کہناتھا، دہشتگرد ملک بدنام کررہے ہیں ۔ عوام ان کیخلاف جہاد کرینگے پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پیپلزپارٹی کے تعاون کے بارے میں اُنہوں نے کہا ہمارے قدم پیچھے نیں ہٹیں گے، زرداری نے بچے خطرے میں ڈال یئے بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا اختتام ایک انقلابی نظم پر کیا جس خلاصہ ظلم اور فرسودہ رواجوں سے بغاوت تھا۔