جمعرات, مئی 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3072

سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

0

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں، یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔

مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

0

ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے مشن امپاسیبل ایٹ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مشن امپاسبل ایٹ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2024 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکننگ کا سیکوئل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 اسکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی۔

اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک سٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے دوران ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔

قاتلانہ حملے جان کیسے بچی؟ ٹرمپ کا انکشاف

0

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جن پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا کیسے محفوظ رہے انہوں نے انکشاف کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملواکی میں ری پبلکن کنونشن میں قاتلانہ حملے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے جہاں دیگر معاملات پر گفتگو کی وہیں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا خصوصی ذکر کیا اور سر کے اتنے قریب سے گولی گزرنے کے باوجود کرشماتی طور پر محفوظ رہنے کی اہم وجہ بتا دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس وقت قاتل کی جانب سے گولی چلائی گئی، اگر اس وقت آخری لمحے میں سر نہ ہلایا ہوتا تو گولی سیدھا نشانے پر (دماغ پر) لگتی۔

سابق صدر نے کہا کہ مجھے جو گولی لگی وہ ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

ٹرمپ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا، میں صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ جب حملہ ہوا تو خون بہہ رہا تھا مگر میں پھر بھی خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا تھا کیونکہ میرے ساتھ خدا تھا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو بائیڈن انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر بحران ختم کر دوں گا۔

ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

’بائیڈن جلد صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے ہیں‘

0

رواں سال ہونے والے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے بڑھتے دباؤ کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن جلد اپنی دستبرداری کا اعلان کر دیں گے۔

رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا باضابطہ اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار ہیں تاہم مخالفین سمیت ان کے ساتھیوں اور جماعت کی جانب سے ان پر الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑھتے دباؤ کے باعث صدر بائیڈن نے الیکشن سے دستبرداری پر غور شروع کر دیا ہے اور ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ بائیڈن جلد اپنی دستبرداری کا اعلان کریں گے۔

اخبار کے سروے کے مطابق بائیڈن کی عوامی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے جو 43 فیصد ہوگئی ہے جب کہ ان کے حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ کر 49 فیصد ہوگئی ہے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی بائیڈن کو آئینہ دکھاتے ہوئے مقبولیت میں کمی کی سروے رپورٹس سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ الیکشن جیت نہیں سکتے اور وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے جلد اپنے فیصلے کا اعلان کریں۔

گزشتہ روز یہ خبر بھی آئی تھی کہ بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم روک دی ہے۔

واضح رہے کہ 81 سالہ صدر بائیڈن اپنی پیرانہ سالی کے باعث بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کا اظہار کئی عوامی تقریبات میں بھی ہوچکا ہے۔ وہ کئی تقریبات میں زبان کی لغزش کا شکار ہوکر بے معنی اور مضحکہ خیز باتیں بھی کرچکے ہیں، جن پر ان کے مخالفین سخت تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

0

ملواکی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنونشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا، اس دوران ٹرمپ نے ریپبلکن صدارتی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو موجودہ ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی، موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں اور یہ تبدیلی کا وقت ہے، موجودہ امریکی انتظامیہ کو مزید 4 سال برقرار نہیں رکھ سکتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر عالمی بحران ختم کروں گا، امریکی معاشرے میں انتشار اور تفریق کا خاتمہ ہونا چاہیے اور میں اس پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔

ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود پر حملے سے متعلق بتانا حقیقت میں بہت تکلیف دہ ہے، آخری لمحے میں سر ہلایا نہیں ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی، مجھے جو گولی لگی وہ سر سے ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں، خون بہہ رہا تھا مگر پھر بھی بہت محفوظ محسوس کررہا تھا کیوں میرے ساتھ خدا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کیلئے جمہوریت کو بچا رہا ہوں، ڈیموکریٹ پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کو جمہورت کا دشمن قرار نہ دے، ہم صدارتی الیکشن ہر حال میں جیتیں گے، اب سے 4 ماہ بعد ہمیں ایک ناقابل یقین فتح حاصل ہوگی، جیت کے ساتھ ہم امریکا کی تاریخ کے 4 عظیم ترین سالوں کا آغاز کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہر نسل، مذہب اور رنگ کے شہریوں کیلئے تحفظ، خوشحالی اور آزادی کا نیا دور شروع کرینگے، ہم ملکر امریکا کو عظمت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، ہماری قیادت میں امریکا کو دنیا بھر میں دوبارہ عزت ملے گی، ہماری قیادت میں کوئی دشمن امریکا کی طاقت پر شک نہیں کرے گا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہماری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہوں گی، معیشت اٹھے گی، پوری دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کو بحال کریں گے، عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، امریکا میں مہنگائی کا بحران ہے جو زندگی کو ناقابل برداشت بنا رہا ہے، غیر قانونی امیگریشن نے بدحالی، جرائم، غربت، بیماری اور تباہی پھیلادی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ سے عالمی بحران کا سامنا ہے، تائیوان، کوریا، فلپائن اور پورے ایشیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر کھڑی ہے، مہنگائی کے تباہ کن بحران کو فوری طور پر ختم کروں گا، شرح سود کو نیچے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا، دیوار مکمل کر کے امریکی سرحد کو بند اور غیر قانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروں گا، اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ ختم کروں گا۔

قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

0

ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

پڑوسی کو مرتے دیکھ کر ماں نے اپنے بچوں کو کیا حکم دیا؟

0

پڑوسی کو قتل کرنے کے لیے آنے والے حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کے بعد بہادر ماں نے اپنے بچوں کی حفاظت کےلیے فوری اقدام کیا۔

انگلینڈ کے شہر مرسی سائیڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کرکبی کے علاقے کیوریسائیڈ ڈرائیو میں 36 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا، اس دوران پڑوس میں موجود ماں نے گولیوں کی آوازیں سن کر چیخ کر اپنے بچوں کو ’فرش پر لیٹ جانے‘ کے لیے کہا تاکہ وہ محفوظ رہیں۔1

سیکیورٹی حکام نے اب تک مرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم جاسوسوں نے سی سی ٹی وی، ڈور بیل یا ڈیش کیم فوٹیج رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس کیس کو نمٹانے میں مدد کریں تاکہ یہ پتا چل سکے کہ کون اس واقعے میں ملوث ہے۔

دو چھوٹے بچوں کی ماں نے بتایا کہ جس گھر پر حملہ ہوا میں اس کے ساتھ والے گھر میں رہتی ہوں، میں باہر باغ میں کام کرنے گئی تھی، اگلے ہی لمحے میں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی۔

خاتون نے بتایا کہ میں جان چکی تھی کہ دھماکے کیسے ہیں، اس لیے میں نے اپنے بچوں سے کہا کہ وہ فرش پر لیٹ جائیں میں صرف یہ یقینی بنانا چاہتا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں، پھر میں اپنی بیٹی کو لے کر گھر سے باہر نکل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کے قریبی رشتے داروں کو مطلع کر دیا گیا ہے، ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ المناک واقعے کے بعد قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ایک شخص جان لیوا گولی لگنے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہم ابھی تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اور اس میں کون ملوث تھا۔

شردھا کپور کا دلہن بننے کے سوال پر دلچسپ جواب

0
شردھا کپور

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’استری ٹو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

استری ٹو میں شردھا کپور کے ساتھ پنکج ترپاٹھی، راج کمار راؤ ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی پروموشن کے دوران شردھا کپور سے سوال کیا گیا کہ آپ حقیقی زندگی میں کب دلہن بنیں گی؟

شردھا کپور نے کہا کہ ’وہ استری ہے اُسے جب دلہن بننا ہے وہ بنے گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

فلم کے پروڈیوسر دنیش وجن نے فلم کے پوسٹر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس بار استری کا بوائے فرینڈ بھی ساتھ آیا ہے تو آپ تھیٹر پر دیکھ لیں گے کہ کیا شادی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ہارر کامیڈی فلم ’استری 2’ کا ٹریلر آج ہی جاری کیا گیا تھا جسے یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

پاکستان میں موجود افغان خاندانوں کیلیے امریکی ویزے پر اہم وضاحت

0
ویدانت پٹیل

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں موجود افغان خاندانوں کے لیے امریکی ویزوں پر وضاحت کردی۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں امریکی ویزوں کے انتظار میں موجود افغان خاندانوں سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ افغان خاندانوں کےویزوں پر جلد کارروائی کی کوشش میں مصروف ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں صحافیوں کےقتل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنےکی ضرورت ہے صحافیوں کو اپنا کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے صحافی چاہے  امریکا میں ہو چاہے پاکستان، خواہ وہ غزہ کی پٹی میں ہو یہ وہ معاملہ ہےجسےہم شدت سےمحسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو وزیرخارجہ ٹونی بلنکن ذاتی طور پر دیکھتے ہیں آزادی صحافت کا معاملہ واضح طور پر ہمارے لیے ذاتی ہے۔

ایس ایچ او نے شہری کو دھمکی دیتے ہوئے 2 کلو چرس کا مقدمہ بنا دیا

0

کراچی: ایس ایچ او شاہ لطیف نے اختیارات کا مبینہ غلط استعمال کیا، پہلے شہری کو دھمکی دی پھر 2 کلو چرس کا مقدمہ بنادیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایس ایچ او ملک سلیم کو معطل کردیا گیا ہے، بالا افسران نے مقدمے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ڈی ایس پی ملیر سٹی عابد افضل نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ ملزم جاوید کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، شہری نے بیان میں ایس ایچ او کی دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مجھے چند دن پہلے ایس ایچ او نے 10 کلو چرس میں بند کرنے کی دھمکی دی، ایس ایچ او کیخلاف عدالت میں درخواست لگائی تو میرا جانی دشمن بن گیا۔

ڈی ایس پی کو بیان دیتے ہوئے متاثرہ شہری نے کہا کہ ایس ایچ او نے ہمارا قانونی کوئلہ گودام بھی بند کردیا ہے، ایس ایچ او سے چند دن پہلے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، انکوائری ایس ایچ او کے خلاف آنے پر محکمہ جاتی ایکشن بھی لیں گے۔