بدھ, مئی 14, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3071

آٹا ملوں نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

0

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر فلار ملز اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس پر آٹا ملز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر گزشتہ ہفتے پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال کر رکھی تھی جس پر حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا تھا اور ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس معاملے پر حکومتی کمیٹی اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر ایک بار پھر پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال پر جانے اور ملیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو 23 جولائی سے دوبارہ آٹا ملیں بند کر دیں گے۔

گزشتہ دنوں فلار ملز ایسوسی ایشن نے 10 روز کے لیے اپنی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ہڑتال کے باعث ملک کے کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلارملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا تھا کہ ٹیکس کے ظالمانہ اقدام سے کرپشن کا نیا دروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آر کے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

ظالم زمیندار نے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا

0

ملک میں بے زبان جانوروں پر وحشیانہ مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ایک اور واقعے میں ظالم زمیندار نے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا۔

سانگھڑ میں با اثر شخص کی جانب سے اونٹنی کا پیر کاٹے جانے کے بعد ملزم کے خلاف بروقت اور مثالی کارروائی نہ ہونے کے باعث بے ملک میں بے زبان جانوروں پر وحشیانہ مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے جس میں انسان انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ کر درندگی کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بے زبان جانور پر سفاکانہ ظلم کا ایک اور واقعہ چنیوٹ میں پیش آیا ہے جہاں ایک با اثر زمیندار نے چارہ کھانے پر درانتی سے گدھی کا پیٹ پھاڑ ڈالا۔

زمیندار ثاقب نے صرف اتنی معمولی بات پر کہ گدھی اس کے کھیتوں میں گھس کر چارہ کھا رہی تھی، پہلے اس پر شدید تشدد کیا اور پھر درانتی سے اس کا پیٹ پھاڑ دیا۔
زخمی گدھی کی آہ وبکا سن کر قریب موجود لوگ وہاں جمع ہوگئے۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کا سنگین واقعہ پیش آنے کے بعد حیدرآباد میں گدھے پر بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگ توڑ دی گئی تھی جو چند دن شدید اذیت میں رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا تھا۔

اس کے بعد پنجاب کے علاقوں پنڈی اور وزیرآباد میں گدھوں پر تشدد کے واقعات پیش آئے جب کہ چند دن قبل ایک ظالم نے سرگودھا میں چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی تھی۔

جانوروں پر مظالم کا سلسلہ دراز، بھینس کی زبان کاٹ دی گئی

ماڑی مائننگ کمپنی کو معدنیات کی تلاش کا لائسنس مل گیا

0
ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو معدنیات کی تلاش کا لائسنس مل گیا

ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کا لائسنس مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کے لیے دو ایکسپلوریشن لائسنس حاصل کر لیے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنس بالترتیب 501 مربع کلومیٹر اور 513 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مرکوز ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم ملک میں قدرتی گیس حاصل کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو سندھ میں ماڑی گیس فیلڈ ڈہرکی کے سب سے بڑے گیس ذخائر کو چلا رہا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم تیل و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بلوچستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے باعث اس میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

0

ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ 90 ہزار ہے اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار ہے جو ملک کی مجموعی آبادی کے 50 فیصد سے زائد ہے۔

صوبہ سندھ 5 کروڑ 57 لاکھ کی آبادی کے ساتھ ملل کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ بتائی گئی ہے جو صوبے کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد سے زائد ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

شہروں میں لاہور ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر ہے۔ کے پی کا دارالخلافہ شہر پشاور کی آبادی 45 لاکھ جب کہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ شہر کی آبادی 25 لاکھ ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک آبادی میں اضافے کی شرح 2.5 فیصد ہے۔ 2017 کے بعد 2023 میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سےاضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ اگر آبادی میں اضافے کی رفتار یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ہے۔

ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی فائنڈنگ رپورٹ میں یہ دلچسپ حقیقت بھی سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 29.75 فیصد افراد کنوارے ہیں۔

فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیار کرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

0

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں، یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔

مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

0

ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے مشن امپاسیبل ایٹ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مشن امپاسبل ایٹ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2024 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکننگ کا سیکوئل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 اسکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی۔

اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک سٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے دوران ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔

قاتلانہ حملے جان کیسے بچی؟ ٹرمپ کا انکشاف

0

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جن پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا کیسے محفوظ رہے انہوں نے انکشاف کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملواکی میں ری پبلکن کنونشن میں قاتلانہ حملے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے جہاں دیگر معاملات پر گفتگو کی وہیں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا خصوصی ذکر کیا اور سر کے اتنے قریب سے گولی گزرنے کے باوجود کرشماتی طور پر محفوظ رہنے کی اہم وجہ بتا دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس وقت قاتل کی جانب سے گولی چلائی گئی، اگر اس وقت آخری لمحے میں سر نہ ہلایا ہوتا تو گولی سیدھا نشانے پر (دماغ پر) لگتی۔

سابق صدر نے کہا کہ مجھے جو گولی لگی وہ ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

ٹرمپ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا، میں صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ جب حملہ ہوا تو خون بہہ رہا تھا مگر میں پھر بھی خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا تھا کیونکہ میرے ساتھ خدا تھا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو بائیڈن انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر بحران ختم کر دوں گا۔

ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

’بائیڈن جلد صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے ہیں‘

0

رواں سال ہونے والے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے بڑھتے دباؤ کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن جلد اپنی دستبرداری کا اعلان کر دیں گے۔

رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا باضابطہ اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار ہیں تاہم مخالفین سمیت ان کے ساتھیوں اور جماعت کی جانب سے ان پر الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑھتے دباؤ کے باعث صدر بائیڈن نے الیکشن سے دستبرداری پر غور شروع کر دیا ہے اور ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ بائیڈن جلد اپنی دستبرداری کا اعلان کریں گے۔

اخبار کے سروے کے مطابق بائیڈن کی عوامی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے جو 43 فیصد ہوگئی ہے جب کہ ان کے حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ کر 49 فیصد ہوگئی ہے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی بائیڈن کو آئینہ دکھاتے ہوئے مقبولیت میں کمی کی سروے رپورٹس سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ الیکشن جیت نہیں سکتے اور وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے جلد اپنے فیصلے کا اعلان کریں۔

گزشتہ روز یہ خبر بھی آئی تھی کہ بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم روک دی ہے۔

واضح رہے کہ 81 سالہ صدر بائیڈن اپنی پیرانہ سالی کے باعث بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کا اظہار کئی عوامی تقریبات میں بھی ہوچکا ہے۔ وہ کئی تقریبات میں زبان کی لغزش کا شکار ہوکر بے معنی اور مضحکہ خیز باتیں بھی کرچکے ہیں، جن پر ان کے مخالفین سخت تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

0

ملواکی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنونشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا، اس دوران ٹرمپ نے ریپبلکن صدارتی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو موجودہ ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی، موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں اور یہ تبدیلی کا وقت ہے، موجودہ امریکی انتظامیہ کو مزید 4 سال برقرار نہیں رکھ سکتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر عالمی بحران ختم کروں گا، امریکی معاشرے میں انتشار اور تفریق کا خاتمہ ہونا چاہیے اور میں اس پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔

ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود پر حملے سے متعلق بتانا حقیقت میں بہت تکلیف دہ ہے، آخری لمحے میں سر ہلایا نہیں ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی، مجھے جو گولی لگی وہ سر سے ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں، خون بہہ رہا تھا مگر پھر بھی بہت محفوظ محسوس کررہا تھا کیوں میرے ساتھ خدا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کیلئے جمہوریت کو بچا رہا ہوں، ڈیموکریٹ پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کو جمہورت کا دشمن قرار نہ دے، ہم صدارتی الیکشن ہر حال میں جیتیں گے، اب سے 4 ماہ بعد ہمیں ایک ناقابل یقین فتح حاصل ہوگی، جیت کے ساتھ ہم امریکا کی تاریخ کے 4 عظیم ترین سالوں کا آغاز کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہر نسل، مذہب اور رنگ کے شہریوں کیلئے تحفظ، خوشحالی اور آزادی کا نیا دور شروع کرینگے، ہم ملکر امریکا کو عظمت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، ہماری قیادت میں امریکا کو دنیا بھر میں دوبارہ عزت ملے گی، ہماری قیادت میں کوئی دشمن امریکا کی طاقت پر شک نہیں کرے گا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہماری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہوں گی، معیشت اٹھے گی، پوری دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کو بحال کریں گے، عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، امریکا میں مہنگائی کا بحران ہے جو زندگی کو ناقابل برداشت بنا رہا ہے، غیر قانونی امیگریشن نے بدحالی، جرائم، غربت، بیماری اور تباہی پھیلادی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ سے عالمی بحران کا سامنا ہے، تائیوان، کوریا، فلپائن اور پورے ایشیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر کھڑی ہے، مہنگائی کے تباہ کن بحران کو فوری طور پر ختم کروں گا، شرح سود کو نیچے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا، دیوار مکمل کر کے امریکی سرحد کو بند اور غیر قانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروں گا، اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ ختم کروں گا۔

قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

0

ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔