منگل, اپریل 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3794

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، اسپیکر سے منسوب خبروں کی تردید

0
قومی اسمبلی نا اہل

ترجمان قومی اسمبلی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےحوالے سے اسپیکر سے منسوب خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان کے مطابق معزز ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنایا جائے گا یہ بات بےبنیاد ہے قائمہ کمیٹیوں کےحوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سےمشاورت جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کےانتخاب اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں اور ان کے چیئرمین پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سےتشکیل دی جاتی ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا  کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

محمد زبیر کا پی ٹی آئی کو سازگار ماحول فراہم کرنے کا مشورہ

0
مشورہ ہے آج سے ہی پی ٹی آئی کو سازگار ماحول فراہم کریں، محمد زبیر

کراچی: سابق گورنر سندھ و رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فوری سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عارف حبیب کی دونوں تجاویز بہترین ہیں، دنیا میں کوئی بھی ملک پڑوسی ملک سے تجارت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

محمد زبیر نے کہا کہ معیشت کو آگے لے کر جانا ہے تو عوام کیلیے بہتری کرنا ہوگی، پڑوسی ممالک سے سستے ٹماٹر پیاز آتی ہے تو عوام کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے صرف امیر کا فائدہ ہوتا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عارف حبیب کی اڈیالہ کے باسیوں سے بات کرنے والی بات بھی سیاسی استحکام کیلیے ضروری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف قدم بڑھائیں اور پی ٹی آئی کو سیاسی ماحول فراہم کریں، سیاسی ماحول سازگار بنائیں گے تو معیشت کیلیے بھی اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو پریشانیاں اور اعتراضات دورک رنے کا فورم فراہم کرنا چاہیے، کسی کو 10 سال تک معیشت کے حوالے سے ایک سوچ پر نہیں رکھ سکتے چارٹر آف اکنامی ضروری نہیں ہے، عارف حبیب جیسے لوگوں کا معیشت سے تعلق ہے تاجر کسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کو پاکستان کا درد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے تو حکمران جماعت کو بھی فائدہ ہوتا ہے، آج سے ہی پی ٹی آئی کو سازگار ماحول فراہم کریں، بانی پی ٹی آئی کو بھی دو قدم پیچھے ہٹانے پڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کیلیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔

دوسری جانب، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن مسائل پر فی الفور ایکشن لینا ہے ضرور لیں گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ اداروں کی نجکاری انتہائی شفاف ہوگی، نجکاری سے متعلق آپ باہر سے اچھی کمپنیاں لے کر آئیں، تاجر آگے بڑھیں، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں بلکہ پالیسی دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے رینٹل بزنس مائنڈ سے باہر نکلیں اور محنت کریں، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہے اور معیار کو بہتر کرنا ہے، ایف بی آر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہونے جارہی ہے، وزارتوں میں ورلڈ کلاس ماہرین کو لے کر آرہے ہیں، چند دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ملک میں سرمایہ کاری لائیں روزگار فراہم کریں، حکومت پالیسی بنائے گی، 2700 ارب روپے کے ہمارے کیسز مختلف وجوہات کے باعث عدالتوں میں پھنسے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=V1LTLAtOn8k

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

0
شہباز شریف

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے گفتگو کی اس دوران کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے۔

عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن مسائل پر فی الفور ایکشن لینا ہے ضرور لیں گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ اداروں کی نجکاری انتہائی شفاف ہوگی، نجکاری سے متعلق آپ باہر سے اچھی کمپنیاں لے کر آئیں، تاجر آگے بڑھیں، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں بلکہ پالیسی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ رینٹل بزنس مائنڈ سے باہر نکلیں اور محنت کریں، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہے اور معیار کو بہتر کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہونے جارہی ہے، وزارتوں میں ورلڈ کلاس ماہرین کو لے کر آرہے ہیں، چند دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ ملک میں سرمایہ کاری لائیں روزگار فراہم کریں، حکومت پالیسی بنائے گی، 2700 ارب روپے کے ہمارے کیسز مختلف وجوہات کے باعث عدالتوں میں پھنسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی برس گزر گئے دونوں پارٹیوں کے وکلا ملے ہوئے ہیں صرف تاریخیں لیتے ہیں، کیا طریقہ ہے، دوسری طرف قرضوں کے پہاڑ تلے ہم دب چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے قرضوں کے انبار میں جینا ہے یا عزت و وقار کی زندگی بسر کرنی ہے۔

سردار اور پیشوا (تاریخِ اسلام سے ایک ورق)

0

’’مقدمۂ ابنُ صلاح‘‘ اصولِ حدیث میں معتبر تصنیف شمار کی جاتی ہے یہ علّامہ ابنُ الصلاح محدث کی تحریر کردہ مشہور کتاب ہے۔ انھوں نے امام زہری اور اموی خلیفہ عبد الملک بن مروان کا ایک مکالمہ با سند نقل کیا ہے جس سے حکومت یا سرداری کے لیے سیرت و کردار اور دینی خدمت کے جذبے کا سبق ملتا ہے۔ یہ واقعہ اُس دور میں مسلمانوں کی سیاسی فکر اور سماجی حالت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔

امام زہری جب عبدالملک بن مروان کے پاس پہنچے تو وہاں بادشاہ سے جو گفتگو ہوئی، اسے یوں رقم کیا ہے

عبدالملک: ’’زہری تم کہاں سے آئے ہو؟‘‘

زہری: مکہ سے

عبدالملک: تم نے وہاں کس کو سردار اور پیشوا چھوڑا؟

زہری: عطا بن رباح کو

عبدالملک: عطا بن رباح عرب ہے یا غلام (عجمی)؟

زہری: عطا غلاموں سے ہے

عبدالملک: عطا غلام ہو کر سردار و پیشوا کیوں کر ہوگیا؟

زہری: ’بالدیانۃ والروایۃ‘ دین داری اور حدیثوں کی روایت کی وجہ سے

عبدالملک: بلاشبہ اہلِ دین و اہلِ روایت ضرور سرداری کے لائق ہیں۔

عبدالملک: یمن کا سردار کون ہے؟

زہری: طاؤس بن کیسان ہیں

عبدالملک: عرب ہیں یا غلام (عجمی)؟

زہری: عجمی غلام

عبدالملک: پھر غلام سردار و پیشوا مسلمانوں کا کیونکر ہوگیا؟

زہری: جس وجہ سے عطا بن ابی رباح سردار و پیشوا ہوئے۔

عبدالملک: ضرور ایسا ہی مناسب ہے۔

عبدالملک: زہری! مصر والوں کا سردار و پیشوا کون ہے؟

زہری: یزید بن حبیب

عبدالملک: یزید بن حبیب عرب ہے یا غلام عجمی؟

زہری: غلام ہیں

عبدالملک: اور شام والوں کا سردار و پیشوا کون ہے؟

زہری: مکحول ہیں

عبدالملک: غلام ہیں یا عرب؟

زہری: غلام ہیں۔ نوبی قوم سے قبیلہ ہزیل کی ایک عورت نے انھیں آزاد کیا تھا۔

عبدالملک: اہلِ جزیرہ کی سرداری کس کے سر ہے؟

زہری: میمون بن مہران کے۔

عبدالملک: میمون غلام ہے یا عرب؟

زہری: غلام ہیں

عبدالملک: خراسان والوں کا سردار کون ہے؟

زہری: ضحاک

عبدالملک: ضحاک عرب ہیں یا غلام؟

زہری: غلام ہیں

عبدالملک: اہل بصرہ کا سردار و پیشوا کون ہے؟

زہری: حسن بن ابی الحسن ہیں

عبدالملک: غلام ہیں یا عرب؟

زہری: غلام ہیں

عبدالملک: کوفہ کی سرداری کس کے سر ہے؟

زہری: ابراہیم نخعی کے

عبدالملک: عرب ہیں یا غلام؟

زہری: عرب ہیں

عبدالملک: بھلا ہو تمھارا اے زہری! تم نے میرے دل سے بوجھ دور کر دیا، خدا کی قسم عرب کی سرداری کا سہرا غلاموں کے سر رہے گا اور غلام لوگ عرب کے پیشوا اور سردار بن جائیں گے۔ یہاں تک کہ انھی کے خطبے منبروں پر پڑھے جائیں گے اور عرب اس کے نیچے ہوں گے۔

زہری: ہاں اے امیر المومنین یہ تو اللہ کا امر اور اس کا دین ہے جو اس کی حفاظت کرے گا سردار و پیشوا ہوگا اور جو اسے ضائع کرے گا گر جائے گا۔

اس مکالمے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت مسلمانوں نے اسلام کے قانونِ مساوات و فضیلت کو کس طرح اپنایا ہوا تھا۔ یہی وہ طرزِ فکر تھا جس نے اس وقت غیر مسلموں کی بڑی تعداد کو اسلام کی جانب مائل کیا اورمسلمانوں نے اپنا اوج دیکھا۔

’تاجر دوست ٹیکس اسکیم ناکام ہو چکی‘

0
زرعی ٹریکٹر

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے بغیر بنائی گئی تاجر دوست ٹیکس اسکیم ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری کی تاجر دوست ٹیکس اسیکم میں عدم دلچسپی ناکامی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہم خیال  تاجر نمائندوں سے ملکر بنائی گئی اسکیم تاجر دوست نہیں ہو سکتی، اس سے قبل مفتاح اسماعیل کی بھی نام نہاد تاجر نمائندوں سے بنائی گئی اسکیم ناکام ہوچکی تھی۔

تاجر دوست اسپیشل اسکیم: تاجروں، دکانداروں کی رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں 1200 روپے سالانہ فکس ایڈوانس ٹیکس دھوکا ہے، حکومت پہلے ہی بجلی کے کمرشل بلوں پر فکس ایڈوانس ٹیکس وصول کر رہی ہے، ایک وقت میں ایک ہی طرح کے  2 ٹیکس وصول نہیں کئے جا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں بھی وزیراعظم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس اسکیم واپس لی تھی، مئی میں تاجر نمائندوں کے کنونشن میں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز اپریل سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی۔

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا

0

کراچی: شہر قائد میں قتل کی ایک سنسنی خیز واردات کا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس نے اس کی گرل فرینڈ کے لیے منگوایا گیا برگر کھا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق دونوں دوست تھے۔

پولیس حکام نے جج کے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی ہے، تحقیقات کی فائنل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو میں 8 فروری کو جج کے بیٹے علی کیریو کا قتل ہوا تھا، اور قتل کیس میں ایس ایس پی نذیر میر بحر کے بیٹے دانیال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دانیال نذیر میر بحر اور مقتول علی کیریو

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال نے 8 فروری کو اپنی گرل فرینڈ شازیہ کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے، ملزم دانیال شازیہ کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کے لیے دو برگر آرڈر کیے۔

رپورٹ کے مطابق آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے ایک برگر آدھا کھا لیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہو گیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا، بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا ہے، جب کہ ملزم دانیال نذیر میر بحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

خود کشی کے لیے سمندر میں جانے والا زندہ نکلا، طاہر محمود نے ارادہ ترک کرنے کی وجہ بتا دی

پریتی زنٹا کی 7 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

0

 بالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکار پریتی زنٹا 7 برس بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا فلم ’لاہور 1947‘ میں اداکار بوبی دیول کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی تصویر شیئر کرکے کیا۔

اداکارہ پریتی زنٹا یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم ’لاہور 1947‘ سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم اداکار عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بن رہی ہے، عامر خان نے گزشتہ سال اس فلم کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ پریتی زنٹا کی بالی ووڈ میں واپسی پر ان کے مداح خوش نظر آرہے ہیں، کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا، ’’ملکہ بالی ووڈ میں واپس آگئی ہے‘‘، ’’مداح آپ کو واپس پا کر بہت خوش ہیں، دعا ہے کہ رانی-پریتی کا دور لوٹ آئے‘‘۔

یاد رہے کہ پریتی زنٹا آخری بار 2018ء میں فلم’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں اداکاری کرتے نظر آئی تھیں، اس فلم میں بھی مرکزی کردار سنی دیول نے ہی ادا کیا تھا۔

حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کا فیصلہ

0

پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل نے حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا  کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے انہیں یہ عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے کیا فیصلہ ہوا؟

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے لیکن اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کاکوئی قانون نہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کافیصلہ کریں گے۔

حیدرآباد کا تعلیم دوست نوجوان، غریب بچوں کو پڑھانے کیلیے کچرا فروخت کرتا ہے

0

حیدرآباد کا نوجوان آغا شکیل پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے جو کچرا فروخت کر کے غریب کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کی پڑھاتا ہے۔

ویسے تو معاشرے میں تعلیم دوستی کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ایک گریجویٹ نوجوان کچرا فروخت کر کے مزدوروں اور کسانوں کے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات پورے کر رہا ہے جو ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

حیدرآباد سے ہمارے نمائندے اشوک شرما کے مطابق آغا شکیل جو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہے اور تعلیم کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے۔ وہ علم کی روشنی پھیلانے اور غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے منفرد اور قابل تقلید کام کر رہا ہے۔

یہ گریجویٹ نوجوان گزشتہ ایک سال سے کچرا فروخت کرنے کا کام کر رہا ہے اور یہ کام وہ اپنے لیے نہیں بلکہ غریب کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے کر رہا ہے۔

خاموش محنت اور کچرے کی آمدنی سے یتیم لڑکے اور لڑکیوں کو بھی اچھی تعلیم دلوانا اس نوجوان کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے وہ پڑھے لکھے دوستوں کے ساتھ سرگرم ہے۔

گھر گھر جا کر دستک دینا، وہاں سے کچرا اٹھانا اور اپنی گاڑی میں بھر کر اسے کباڑی کے پاس فروخت کرنا آج کل آغا شکیل کا معمول ہے۔

اس حوالے سے آغا شکیل کا کہنا ہے کہ میں آن کال ہوتا ہوں اور 100 گھروں کا ایک واٹس گروپ ہے جیسے ہی پیغام آتا ہے ہم وہاں سے کچرا لے لیتے ہیں۔ ایک اسکریپ کا بیگ ایک بچے کی دو ماہ کی پینسلوں کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

 

نوجوان کے اس جذبے کی شہری بھی قدر کرتے ہیں اور اس کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ بے سہارا اور غریب بچوں کو بھیک دینے سے بہتر ہے کہ آپ اس کو تعلیم دے دیں اور جب آپ تعلیم دے دیتے ہیں تو معاشرہ خود ترقی کرنے لگ جاتا ہے۔

غریب اور مزدور کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانا آغا شکیل کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ لوگ معاشرے کے اس منفرد کردار کو کچرے اور کباڑ کے ساتھ ساتھ پرانی درسی کتابیں اوراستعمال شدہ کپڑے بھی دیتے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

0
فائرنگ

لاہور: پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں اداکارہ محفوظ رہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر گولیاں چلائیں، گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص ناصر خان انہیں عرصہ دراز ہراساں کرتا ہے، تاہم اب ملزم نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔