جمعرات, مئی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3825

40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا ؟ ڈاکٹر حیران

0

رنگ برنگے اور رسیلے پھل قدرت کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہیں، پھلوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات وغیرہ پائے جاتے ہیں لیکن کیا صرف پھلوں کا جوس ہی صحت مند زندگی گزارنے کیلئے کافی ہے؟

اس کا تجربہ ایک آسٹریلوی خاتون نے کیا، اینی اوسبرن نامی خاتون روٹی، چاول دیگر کپوان کھانے کے بجائے صرف صرف فروٹ جوس پی کر زندگی گراز رہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں مذکورہ خاتون نے 40دن صرف ایک پھل یعنی صرف مالٹے کا جوس پی کر گزارنے کا تجربہ کیا ہے۔

juice

اس تجربے کے بعد اسے اپنی زندگی اور صحت میں کیا تبدیلیاں محسوس ہوئیں یہ جان کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی خاتون نے اس تجربے کے نتیجہ کے حوالے سے محض ایک فقرے میں بات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صرف مالٹے کے جوس پر 40دن گزار کر میرے جسم کی حالت ایسی ہوگئی جیسے کہ آپ نے کار کی سروس کرا لی ہو۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اینی اوسبرن بتاتی ہیں کہ چالیس دن صرف ایک پھل کے جوس پر گزارا کرنے سے اس کا جسم چاق و چوبند ہوگیا اور اس کا وزن بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔

لیکن دوسری جانب ماہرین صحت نے لوگوں کو اس طرح کے تجربے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ ایک پھل کے جوس پر تو کجا، صرف پھلوں پر اکتفا کرنا ہی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ صرف پھلوں پر زندگی گزارنے سے آپ نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوں گے اور آپ کو ذیابیطس جیسی بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان اجزاء اور وٹامنز کی کمی سے آپ کو شدید تھکن، قوت مدافعت کی کمزوری اور انیمیا جیسے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی، الزام ثابت نہ کر سکا

0

اسرائیل نے UNRWA کے عملے کا ‘دہشت گردی’ سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

فرانس کے ایک سابق وزیر خارجہ کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے لیے کیے گئے ایک آزاد جائزے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دعووں کی تائید کے لیے قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے خلاف دعووں کی وجہ سے فنڈنگ میں بڑے پیمانے پر کئی ڈونر ممالک نے کٹوتیوں کا اعلان کیا۔

امدادی ایجنسی کے طرز عمل کا آزادانہ جائزہ بھی شروع کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اکتوبر میں ہونے والے حملے کی خود اقوام متحدہ کے دفتر برائے داخلی نگرانی کی خدمات کی طرف سے ایک الگ تفتیش بھی کی گئی تھی۔

فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں اور تین نورڈک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیے جانے والے اس جائزے سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل حماس کے عسکری ونگ یا فلسطینی اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے UNRWA کے عملے کے بارے میں اپنے دعووں کی حمایت کرنے میں ناکام رہا۔

’ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا‘

0
اظہر محمود

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم ہارے گی تو میں ہی جواب دینے آؤں گا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ جیتیں گے تو نوجوان کھلاڑی کو بھیجیں گے اگر ہاریں گے تو میں ہی جواب دینے آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا دفاع کرنا میرا کام ہے جبکہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تقریباً فائنل ہے ایک دو پوزیشن کے لیے تجربے کررہے ہیں۔

 اس سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں پر اثر اننگز کھیلنا ضروری ہے، رنز وہ بنائیں جو پراثر ہوں تسلسل سے رنز بنانا مشکل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر پرفارم کیا ہے، ٹیم کے لیے ہر نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو تیز رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے 20 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، سیریز کے مزید دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

معین اختر نے آخری بار فون پر کیا کہا؟ بشریٰ انصاری ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

0
معین اختر

کراچی : مزاح کے بے تاج بادشاہ اور جنوبی ایشیا کے عظیم فنکار معین اختر کی 13 ویں برسی کے موقع پر اداکارہ بشریٰ انصاری انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دوست اور ساتھیوں کے بچھڑنے کا غم بھی اپنوں کے غم سے کم نہیں ہوتا جن کو یاد کرنے پر دل اداس ہوجاتا ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آج معین اختر کی برسی کے موقع پر اس کی یاد بے ساختہ آئی اور ان کے ساتھ شوٹنگ میں گزرا ہوا وقت، شرارتیں ڈانٹ ڈپٹ سب باتیں ذہن میں گردش کرنے لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور معین نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر کام کرنے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی عرصے ساتھ کام کیا ہم پپٹ شو کیا کرتے تھے۔

ان کے انتقال سے ایک ماہ قبل کا ذکر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میں نے 23 مارچ کے ایک پروگرام میں معین کو دیکھا تو وہ بہت زیادہ کمزور دکھائی دے رہا تھا جس پر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے فون کرکے اس کی خیریت دریافت کی تو اس نے مجھے ٹال دیا اور کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگلے ماہ اپریل میں ہی انتقال کی خبر آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ معین اختر کو دل کے عارضے کے علاوہ بھی دیگر بیماریاں تھیں جس کا اس نے کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا بلکہ آخری وقت تک وہ اپنے کام میں مگن رہے۔

فواد خان نے بھارتی اداکارہ کیلیے پورا ریسٹورنٹ بُک کروالیا

0
فواد خان

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد خان نے ان کے لیے پورا ریسٹورنٹ بک کروالیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سینئر اداکارہ ممتاز نے پاکستان میں گزارے گئے لمحات کے حوالے سے دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔

فواد خان سے ملاقات سے متعلق اداکارہ نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو معلوم ہے، فواد نے کیا کیا تھا؟ فواد نے میرے لیے پورا ریسٹورینٹ بُک کرا لیا تھا۔ وہاں صرف فواد، ان کی اہلیہ اور بچے میرے ساتھ ریسٹورینٹ میں موجود تھے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ فواد خان کے اس عمل پر حیران تھیں اور خوش بھی، تاہم وہ پریشان بھی ہو گئی تھیں، کیونکہ فواد خان کی اس حد تک میزبانی کہیں انہی کے لیے مشکل پیدا نہ کردے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ وہاں کے لوگ مجھے اس حد تک پیار کرتے ہیں۔ پاکستان میں لوگ مجھے پہچانتے تھے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے خود کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی وہی ممتاز لگتی ہوں، میں نے اپنے آپ کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ میں جہاں جاتی ہوں، پہچان لی جاتی ہوں۔ یہ سب خدا کی مہربانی ہے، میرا کوئی کمال نہیں۔

راحت فتح علی خان سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ راحت صاحب ان دنوں ٹھیک نہیں تھے، جب ہماری ملاقات ہوئی، مگر بیماری کے باوجود انہوں نے میرے لیے گانا گنگنایا۔ مجھے یہ دیکھ کر کافی خاص محسوس ہوا، مجھے یوں لگا کہ میں ابھی بھی ممتاز ہوں۔

واضح رہے کہ ممتاز نے پاکستان میں احسن خان، فواد خان سمیت دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل عبور

0
پی آئی اے معاملات

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی تنظیمِ نو میں 20 اور 21 اپریل کو 2 اہم سنگ میل حاصل کیےگئے،  پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان  نے انتظامی اسکیم کی منظوری دیدی۔

نجکاری کے ایک حصے میں کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی علیحدگی اور تنظیمِ نو کی منظوری دی تھی۔ تنظیم نوطریقہ کار کی شیئرہولڈر کے غیرمعمولی اجلاس میں منظوری دی گئی۔

پی آئی اےسی ایل کے کریڈٹرز کی میٹنگ میں انتظامی اسکیم کی توثیق کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اےپر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلےیہ کام نہیں کر سکتے کافی اور ادارے شامل ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

 

ساس کو قتل کرکے لاش بکسے میں بند کرکے فرار ہونیوالا شخص گرفتار

0
لیاری گینگ وار

لاہور: ساس کو قتل کر کے اس کی لاش کو بکسے میں بند کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ سبزہ زار پولیس نے 2 ماہ سے مفرور ملزم عقیل کو گرفتار کیا، ملزم نے ہنجروال میں 15 فروری کو اپنی ساس کو بےدردی سے قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی اقبال ٹاؤن نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ملزم نے نہ صرف ساس کو قتل کیا بلکہ اسکے بعد لاش کو بکسے میں بند کرکے بھاگ گیا تھا۔

مقتولہ کی بیٹی عائشہ تسلیم کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں دکانیں سیل

0

اسلام آباد: ایف بی آر نے نان اسٹمپڈ اور جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں دکانوں کی جانچ پڑتال کی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 4652 پرچون فروشوں کی جانچ پڑتال کی گئی، تمباکو کی غیرقانونی تجارت پر 33 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈرائیو میں 1047 افراد پر مشتمل 204 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبر آئی آر آپریشنز کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا گیا۔

چیئرمین نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سگریٹس کی غیرقانونی تجارت کیخلاف متحرک ہے، ان لینڈ ریونیوانفورسمنٹ نیٹ ورک کم وسائل اور لاجسٹکس کے باوجود کوشاں ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ سگریٹس کی غیرقانونی تجارت اور ریونیو چوری کے مجرمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں جرم کا دوبارہ ارتکاب کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا۔

عمران عباس نے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا

0
عمران عباس

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے پوسٹ شیئر کی جس میں وہ مداحوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ کیسے حاسدین سے بچا جاسکتا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ کچھ لوگ آپ کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو انہیں آپ کی پوسٹ لائیک کرتے ہوئے حسد ہوتا ہے لیکن ان میں آپ کو ان فالو کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں لیکن انہیں آپ کے بارے میں سب کچھ جاننے کی جستجو بھی ہوتی ہے تو آپ نفرت کرنے والوں پر حاوی ہوتے رہیں۔

عمران عباس نے مزید لکھا کہ آپ ایسے لوگوں کو بلاک مت کریں بلکہ انہیں یہ دیکھنے دیں کہ اللہ آپ کو کتنا نواز رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

اس سے قبل عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارتی فلموں عاشقی ٹو، رام لیلا، اور گزارش کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ فلم ’گزارش‘ میں آدتیہ رائے کپور کا کردار سب سے پہلے انہیں آفر کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہر کوئی دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں ’عاشقی 2‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن آپ مہیش بھٹ اور موہت سوری سے تصدیق کر سکتے ہیں کہ صرف باضابطہ آفر میرے پاس آئی تھی۔

واضح رہے کہ عمران عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تھوڑا سا حق‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

0

کیلیفورنیا : واٹس ایپ انتطامیہ اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک نئے کانٹیکٹ نوٹ فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارف کو رابطوں اور بات چیت میں آسانی میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے

ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، صارفین اپنی چیٹ کی تفصیلات ذہن نشین
اور اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں اور بات چیت میں متعلقہ معلومات کو شامل کرسکیں گے اس کے علاوہ صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق تاحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔