منگل, جون 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 532

اگر میں مرجاتا تو میرے لیے زیادہ آسان ہوتا، اینڈریو فلنٹوف

0

انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ اگر وہ تین سال قبل کار ایکسیڈنٹ میں مرجاتے تو یہ ان کےلیے ابھی سے بہتر ہوتا۔

سابق انگلش آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف نے تین سال قبل پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے کہا کہ وہ تین سال قبل قریب قریب ایک مہلک کار حادثے میں "ہلاک” ہو جاتے تو ان کے لیے یہ "بہت آسان” ہوتا، انھوں نے بتایا کہ کار حادثے کے بعد انکا خیال تھا کہ چہرہ اتر گیا ہے۔

47سالہ سابق کرکٹر نے ڈزنی کی ایک نئی دستاویزی فلم ‘فلنٹوف’ میں خوفناک حادثے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے، جس کا پریمیئر جمعہ کو ہوگا، اس حادثے میں ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ میں خود کو مارنا نہیں چاہتا تھا، میں ایسا نہیں چاہتا تھا، میں صرف سوچ رہا تھا کہ یہ سب میرے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔

فلنٹوف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میرا سر بری طرح کسی چیز سے لگے گا، مجھے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، میں کار کے پیچھے چلا گیا میرا چہرہ رن وے پر تھا، تقریباً 50 میٹر کار گھیسٹتی ہوئی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 2022 میں ایک شوٹنگ کے دوران فلنٹوف شدید زخمی ہوگئے تھے، برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف بی بی سی کے مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ لندن کے جنوب میں سرے کے علاقے ڈنس فولڈ پارک ایرو ڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا تھا۔

فلنٹوف کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی بعد ازاں علاقے میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہونے کے سبب انہیں ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابق انگلش آل راؤنڈر فلنٹوف شوٹنگ کے دوران زخمی

"بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

0

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا نہیں کرسکتا کہ ہم سے نیوٹرل وینیو پر نہ کھیلے، بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا تو انہی کا نقصان ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے 2022 میں کہا تھا ہمیں ایشیا کپ میں نہیں جانا چاہیے، ہم آئی سی سی کا ایک میچ نہیں کھیلیں تو ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا پاکستان بھارت کو الگ پول میں رکھیں، آئی سی سی ہمت تو کرے کہ پاکستان، بھارت کو الگ الگ پول میں رکھے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو الگ الگ پول میں رکھیں تو براڈکاسٹرز گھر بیٹھ جائیں گے، دنیا کی کرکٹ ایک طرف، پاکستان بھارت کی کرکٹ ایک طرف ہوتی ہے۔

اداکارہ قدسیہ علی نے کہا کہ کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن ہماری ٹیم نے دل توڑ دیا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی بار بار شکست کی وجہ سےکرکٹ دیکھنا چھوڑ دی، پی ایس ایل 10 کا فائنل کراچی کنگز جیتے گی۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن اگلے کرس گیل بن سکتے ہیں، یوگراج سنگھ

0

سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن اگلے کرس گیل بن سکتے ہیں۔

حال ہی میں ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ارجن ٹنڈولکر بھارت کے سابق مضبوط مڈل آرڈر بلے باز سے تربیت حاصل کریں تو سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کے پاس ‘اگلا کرس گیل’ بننے کا حقیقی موقع ہے۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ ارجن کے حوالے سے میرا کہنا ہے کہ اس کی بولنگ پر کم اور اس کی بلے بازی پر زیادہ توجہ دی جائے لیکن اگر یوراج جو سچن کے بہت قریب ہیں وہ ان کے بیٹے کو تین ماہ کے لیے ٹریننگ دیں تو میں شرط لگاتا ہوں کہ وہ اگلا کرس گیل بن جائے گا۔

انھوں نے کہ کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فاسٹ بولر اگر وہ اسٹریس فریکچر سے گزرتے ہیں، تو اتنے مؤثر طریقے سے بولنگ نہیں کر سکتے، لہٰذا اگر ارجن کی یوراج سنگھ کے حوالے کردیا جائے تو بہتر ہوگا۔

سابق بھارتی بولر نے ابھیشیک شرما کی ایک دلچسپ کہانی بتائی کہ انھیں پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے پیشہ ورانہ کرکٹ میں ابتدائی سالوں کے دوران باؤلر کے طور پر منتخب کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس بار ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ کے جاری ایڈیشن سے پہلے ارجن کو دوبارہ اپنی فرنچائز کا حصہ بنایا ہے، تاہم ابھی تک وہ آئی پی ایل کے کسی میچ میں حصہ نہیں لے پائے۔

ارجن ٹنڈولکر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں گوا کی نمائندگی کرنے کے بعد یوگراج سنگھ کی رہنمائی میں ٹریننگ کی، سابق کرکٹر سمجھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھارت کےلیے بہترین بلے باز ثابت ہوسکتے ہیں۔

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون 62 سالہ اداکارہ کون ہیں؟

0

حیران کن طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز 62سالہ اداکارہ کوملا جنھوں نے جینیفر لوپیز، جولیا رابرٹس، بیونس، انجلینا جولی کو ہرا دیا۔

جدید معاشرے میں خوبصورتی کا معیار بھی کچھ جدید ہوگیا ہے اب صرف نوجوان حسینائیں ہی نہیں بلکہ کئی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمر رسیدہ خواتین بھی دلکشی کا معیار ٹھہرتی ہیں، دی پیپل میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں 2025 کی سب سے خوبصورت شخصیت کا انکشاف کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اسٹار ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ہیں جنھیں خوبصورت خاتون کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ اداکارہ ڈیمی مور ہیں۔

ڈیمی مور کو پیپلز میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں 2025 کی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا ہے، 62 سال کی عمر میں، ڈیمی یہ اعزاز حاصل کرنے والی معمر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

میگزین نے ان کی تصویر کو اپنے کور اسٹوری کی زینت بھی بنایا ہے، انٹرویو میں ڈیمی نے اپنے جسمانی امیج کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔

62 سالہ اسٹار گزشتہ 12 مہینوں میں اپنی فلم، دی سبسٹینس کے ساتھ ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں جس میں ان کی اداکاری کی پذیرائی کی گئی اور انھیں آسکر اور گولڈن گلوب ایوراڈ کےلیے نامزدگی بھی ملی۔

ایمن اور منال خان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

0

اداکارہ ایمن اور منال خان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اداکارہ بہنوں ایمن اور منال خان نے بتایا کہ وہ کسی مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کا ذاتی فٹنس ٹرینر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں کم از کم ایک گھنٹہ گھر میں ورزش کے لیے وقف کرتے ہیں، اکثر ورزش کے دوران ویڈیو کال کے ذریعے دونوں ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

دونوں بہنوں نے اشتہارات سے اپنی پہلی کمائی کی تفصیلات بھی بتائیں۔

ایمن خان نے کہا کہ جب ہم میڈیا انڈسٹری میں داخل ہوئے تو ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ہمیں کام کی ادائیگی کی جائے گی۔

منال خان نے کہا کہ جب ہمارے والد نے اس معاملے کو دیکھا تو پتہ چلا کہ ہمارے کام کا بندوبست کرنے والوں میں سے کوئی ہماری کمائی کو اپنی جیب میں ڈال رہا ہے، اور ہمیں کچھ نہیں مل رہا ہے۔ ایک بار جب ہم نے مسئلہ اٹھایا تو ہمیں براہ راست ادائیگیاں موصول ہونے لگیں۔

ایمن کے مطابق انہیں اور منال کو پہلی ادائیگی کوکنگ آئل کے لیے 30000 کا چیک ملا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمیں یہ 30،000 روپے مل کر بہت خوشی ہوئی، جب ہمارے والد نے چیک دیکھا تو انہوں نے کہا کہ ہم اسے خرچ نہیں کریں گے، ہم اسے فریم کرکے رکھیں گے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کردی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 5رکنی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کی ہے جس میں بلال افضل، سمیرسید، وہاب ریاض، عاقب جاوید اور خواجہ ندیم  شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

کرکٹ مبصرین نے کمیٹی کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمیٹی ممبران کا تعلق ایک ہی شہر لاہور سے ہے جب کہ کمیٹی میں تمام بڑےشہروں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا

0
عالیہ حمزہ

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو پولیس سیکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ لاہور روانہ کردیا گیا۔

عالیہ حمزہ کی دو روز قبل عدالت سے ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت ہوئی تھی، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا.

عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: عالیہ حمزہ کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور

بعدازاں عالیہ حمزہ ملک اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نےسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور بعدازاں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا

0

اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے گولہ بارود خریدنے کے لیے 7.5 ملین ڈالر کا متنازعہ معاہدہ روک دیا۔

اسپین کی حکومت نے جمعرات کو اسرائیل سے گولہ بارود خریدنے کے لیے 7.5 ملین ڈالر کے ایک متنازعہ معاہدہ ملتوی کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ حکومت کرنے والے اقلیتی اتحاد میں بائیں بازو کے اتحادیوں کی جانب سے تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔

ملک کے سوشلسٹ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بائیں بازو کی جماعتوں کے ایک گروپ سمر کی جانب سے حکومتی اتحاد سے باہر نکلنے کی دھمکی کے بعد اس معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے مداخلت کی۔

الجزیرہ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے تمام راستے ختم کرنے کے بعد، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور اس میں شامل وزارتوں نے اسرائیلی کمپنی IMI Systems کے ساتھ یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپین غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر تنقید کرتا رہا ہے اور اکتوبر 2023 میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ فروری 2024 میں، اس نے کہا کہ وہ اسرائیل سے ہتھیار نہیں خریدے گا۔ تاہم، اسی مہینے میں، ہسپانوی وزارت داخلہ نے 15 ملین گولہ بارود کی خریداری کے لیے IMI سلوشنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

0

پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔لاہور قلندرز نے آصف علی اور محمد آذب کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی مشکلات کا شکار ہے چار میچ کھیلے تین ہارے ہیں جبکہ لاہور نے چار میں دو میچ جیتے اور دو میں شکست ہوئی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے۔ 19 میں سے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی تھی۔

عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

0
پاکستانی ٹک ٹاکر کا عمران اشرف سے رشتے داری کا دعویٰ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف نے اپنی طبیعت کے ناساز ہونے کی اطلاع دی۔

اداکار نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

عمران اشرف نے پوسٹ میں اپنی طبیعت کی خرابی سے متعلق تفصیل نہیں بتائی تاہم مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ اچھے شخص ہیں اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے۔‘