منگل, جون 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 533

یواےای میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، خریدار حیران

0
سعودی عرب میں 8 اپریل 2025 کو سونے کی قیمت

سونے کی بڑھتی قیمتوں سے خریدار شدید پریشانی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔

دبئی میں سونے کی قیمت 3 دن کی کمی کے بعد 7 درہم اضافے سے خریداروں کو شدید دھچکا لگا اور وہ اچانک قیمت میں بڑی چھلانگ سے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

دبئی میں سونے کی قیمت آج اوائل میں 7 درہم فی گرام اضافے تک پہنچ گئی جو متحدہ عرب امارات کے خریداروں کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں کیونکہ وہ مسلسل تیسرے دن قیمت میں کمی کی امید کر رہے تھے۔

22قیراط کے ایک گرام کے لیے مقامی سونے کی قیمت 374.75 درہم ہے جب کہ 24 قیراط 404 درہم سے زیادہ ہے۔

یہ سونے کی قیمتوں کے لیے ایک سیال وقت کی طرح لگتا ہے، اور خریداروں کو اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

خریداروں اور سونے کے بیچنے والے امید کر رہے تھے کہ دبئی میں سونے کی شرح مزید گِر کر 22K کے قریب 360 درہم تک آجائے گی کیونکہ عالمی منڈیاں مثبت رجحان تھا اور امریکی ٹیرف اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کو ہٹانے سے مثبت اثرات کی توقع تھی۔

سعودی عرب

سعودی عرب میں آج 24 اپریل 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط فی تولہ سونا معملی کمی کے بعد 4 ہزار 806 ریال کا ہوگیا جو گزشتہ روز 4 ہزار 808 ریال کا تھا۔

اسی طرح مملکت میں 10 گرام سونا کمی کے بعد 4 ہزار 125 ریال اور فی اونس 12 ہزار 829 ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی وجہ سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث لوگ زیادہ سے زیادہ سونا خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایک ریال 74.9 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریال کی قدر میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 75.44 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

14 سالہ لڑکی کو فرش پر گھسیٹنے اور سر پر لات مارنے والے ملزمان کی فوٹیج سامنے آگئی

0
14 سالہ لڑکی کو فرش پر گھسیٹنے اور سر پر لات مارنے والے ملزمان کی فوٹیج سامنے آگئی

پرائمارک اسٹور میں 14 سالہ لڑکی کو فرش پر گھسیٹنے اور سر پر لات مارنے کے بعد تلاشی لینے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا ایک قصبہ میڈ اسٹون کینٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ لڑکی کو ایک خاتون اور مرد نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب لڑکی اسٹور کے اندر پہنچی تو اس کے پیچھے دکان میں ایک مرد اور عورت آئے جنہوں نے لڑکی کو بالوں سے زمین پر گھسیٹا اور اس کے سر پر لات ماری۔

شادی میں بجلی غائب ہونے پر دولہے نے دلہن کی پٹائی کر دی، بارات واپس لے گیا

تاہم اس واقعے کے بعد پولیس نے اب سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ان ملزمان کو دکھایا گیا ہے، لیکن یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس پر مقامی پولیس تحقیقات کرررہی ہے۔

اس واقعے پر اسٹور کے قریب دکانوں کے عملے نے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ‘ وہ ایک چھوٹی بچی تھی اس پر خوفناک تشدد کیا گیا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیسے بھاگ گئے’۔

دوسری جانب میڈ اسٹون کینٹ پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے  ایک بچی پر دو بالغوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کررہے ہیں، بچی کون تھی تشدد کرنے والے کون تھے اس سے متعلق بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

مفت لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

0
پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم

لاہور : مفت لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، کونسی طلبا کو مشروط اہل قراردینے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب سکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپس اسکیم کے اجرا کی تیاریوں پر اجلاس ہوا، اجلاس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کےحوالے سے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں، پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور مجموعی طورپر ایک لاکھ 10ہزارلیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی۔

سکندرحیات نے بتایا کہ اپنی آئی ڈی کی جگہ والدین کی آئی ڈی پر اپلائی کرنیوالے طلبا کو مشروط اہل قراردینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایسے طلبا کو ایفی ڈیوڈ لے کر مشروط اہل قرار دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ ہر حقدار کو ملے گا اہل طلبا کو کوائف مکمل کرنا ہوں گے، لیپ ٹاپ دینے سے قبل تمام طلبا کی بائیومیٹرک ویری فکیشکن لازمی ہوگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبا کسی بھی ای سہولت سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کروائیں۔

بجٹ اور عیدالاضحی سے قبل …….. مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

0
مہنگائی عوام

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے بجٹ اور عید الاضحی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی، ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا گیا۔

جس میں بجٹ اورعیدالاضحی سےقبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا، مئی میں مہنگائی ممکنہ طورپربڑھ کر3سے4فیصد کےدرمیان ہوسکتی ہے۔

رواں ماہ مہنگائی 1.5فیصدسے2فیصدکےدرمیان رہنےکی توقع ہے، ملک میں مارچ2025 کےدوران مہنگائی کی شرح0.69فیصدرکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی2024سےمارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات،درآمدات میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 33.2 فیصد اضافے سے 28 ارب ڈالرز سے زائدرہیں، برآمدات میں9ماہ میں 7.7 فیصد کا اضافہ، درآمدات 11فیصد بڑھ گئیں، اسی مدت میں برآمدات 24 ارب 66 کروڑ اور درآمدات 43 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تامارچ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 14 فیصد اضافے سے ایک ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا مارچ ایک ارب 85 کروڑ90لاکھ ڈالرزسرپلس رہا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 5 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر10 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہوگئے، ایف بی آر محصولات میں جولائی تا مارچ25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کےدوران نان ٹیکس آمدنی میں72.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

نیتن یاہو کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

0
نیتن یاہو کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے روایتی ہٹ دھرمی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور پوری دنیا کے لیے بھی خطرناک ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایران کے اس خطرے کا مقابلہ کرتی رہے گی، خواہ اسرائیل کو اکیلے ہی کارروائی کیوں نہ کرنا پڑے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اکیلے کھڑا ہونا پڑا تو ہم کھڑے ہوں گے، لیکن جیت کی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران کا خطرہ صرف اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات جیسے جیسے اپنے فیصلہ کن مراحل کی طرف پہنچ رہے ہیں ویسے ویسے ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ صورتِ حال مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن اور سیاسی حکمتِ عملی کو نئی شکل دینے کا اشارہ دے رہی ہے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تکنیکی جوہری اجلاس ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکا ایران مذاکرات کا تیسرا دور بدھ کو ہونے والا تھا۔

تیسرا دور ری شیڈول کرنے کا فیصلہ عمان کی تجویز اور وفود کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے، دوسری جانب مذاکرات کے باوجود امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق تہران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کے درمیان امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے منگل کو ایرانی مائع پیٹرولیم گیس میگنیٹ سید اسد اللہ امام جومہ اور ان کے کارپوریٹ نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ امام جومہ کے نیٹ ورک نے سیکڑوں ملین ڈالر مالیت کی ایرانی ایل پی جی اور خام تیل بیرونی منڈیوں میں بھیجا، دونوں مصنوعات ایران کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، جو نہ صرف اس کے جوہری اور جدید روایتی ہتھیاروں کے پروگراموں کو بلکہ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی پراکسی گروپس بشمول حزب اللہ، یمن کے حوثی اور فلسطینی حماس گروپ کو فنڈ دینے میں مدد کرتی ہیں۔

چین کا امریکی صدر کے بیان پر ردِ عمل سامنے آگیا

سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امام جومہ اور اس کے نیٹ ورک نے امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایران کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے لیے ایل پی جی کی ہزاروں کھیپیں برآمد کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی بورڈ حکومتی دباؤ میں ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا

0
بھارتی بورڈ حکومتی دباؤ میں ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا

بھارتی بورڈ حکومتی دباؤ میں ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھرسیاست لے آیا اور کہا کہ جو سرکار کہے گی ہم وہی کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پہلگام واقعے کے بعد آئندہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

راجیو شکلا نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت جو بھی کہے گی ہم کریں گے، ہم حکومت کے کہنے پرہی پاکستان سے سیریز نہیں کھیلتے اور آگے بھی نہیں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار جو کہے گی ہم وہی کریں گے، جہاں تک آئی سی سی ایونٹس کی بات ہے وہ آئی سی سی کے ہاتھ میں ہے لیکن اسے بھی موجودہ حالات کا بہتر علم ہے۔

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے سیاحتی مقام پر سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کے سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

تاہم اب پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی۔

بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

0
بینک ڈپازٹس

کراچی : بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ، ایک سال میں ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ مارچ 2025 میں  ڈپازٹس میں سالانہ 11.70 فیصد اور ماہانہ 3.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ مارچ 25 میں ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور  ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند سطح 31 ہزار 626 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

مارچ 2024 میں  ڈپازٹس 28 ہزار 321 ارب روپے تھے، جس کے بعد ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 1169 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

فروری 25 میں  ڈپازٹس 30 ہزار 457 ارب روپے پر تھے اور مارچ 25 میں ایک ماہ میں ڈپازٹس بڑھ کر 31 ہزار 626 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

0
پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو48گھنٹےمیں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہری دو دن میں پاکستان سے چلےجائیں۔

بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکرپاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سارک ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی ویزے منسوخ کردیئے ، سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی ویزے منسوخ کئے گئے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تاہم قانونی طریقےسے بھارت جانیوالے 30اپریل تک واپس آسکتے ہیں۔

سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

این ایس سی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پاکستان کسی کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ کرنے نہیں دے گا، بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

این ایس سی نے واضح کیا بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کا واہگہ بارڈر اور فضائی حدود فوری بند کرنے کا فیصلہ ، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط معطل

0
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد : پاکستان نے واہگہ بارڈر اور فضائی حدود فوری بند کرنے اور بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں پہلگام حملے کے تناظر میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے 23 اپریل 2025 کو اعلان کردہ بھارتی اقدامات کا جائزہ لیا اور بھارتی اقدامات کو یکطرفہ، غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

کمیٹی نے پہلگام حملے پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے اور بھارتی آبی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش ناقابل قبول قرار دیا اور کہا بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت کیساتھ شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ تمام معاہدے معطل کرنے پر غور کیا اور واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کرنے اور تمام بھارتی ٹرانزٹ معطل کرنے کافیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق سارک ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی ویزےمنسوخ کردیئے ، سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی ویزے منسوخ کئے گئے۔

بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکرپاکستان چھوڑنے کا حکم دیا جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز کیلئے فوری بند کردی اور بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط معطل کردیے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں دو قومی نظریے کی سچائی کی دلیل ہیں، پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

این ایس سی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کرنا بھارت کی گھٹیا سوچ ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے، پاکستان سے تعلق رکھنے والے پانی کا بہاؤ روکناجنگ سمجھی جائےگئی ۔

پانی کا بہاؤ روکنے یا موڑنے کی کوشش کی توجنگ سمجھی جائےگی، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے، پاکستان کیلئےپانی کی دستیابی کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا۔

عاصم محمود نے ’شکوہ‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتادیا

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے آن ایئر ڈرامہ سیریل ‘شکوہ’ میں اپنے مخالف کردار فصیح سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود(فصیح)، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

حال ہی میں جب عاصم سے اس ڈرامے میں ان کے منفی کردار کو 3 الفاظ میں وضاحت کرنے کے لیے کہا گیا جس پر اداکار عاصم محمود نے کہا کہ فصیح ایک ایسا شخص ہے جو ’خوبصورت، چالاک اور انتہائی ضدی‘ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اداکار نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ بہت سے ڈراموں سے مختلف ہے کیوں کہ اس ڈرامے میں ‘حقیقت پسندانہ’ کہانی بیان کی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ دوسرے ڈراموں سے الگ ہے۔

اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کی کاسٹ سمیع خان، عاصم محمود اور ماریہ ملک نے شرکت کی تھی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے ماریہ ملک سے پوچھا کہ سوشل میڈیا سے آپ کو کیا شکوہ ہے؟ سمیع خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ایک علاقے میں رہنے والوں کی دلوں کی عکاسی کرتا ہے کہ کیا سوچتے سمجھتے ہیں اور چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ شکوہ ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا پر منفی بات ہی کیوں پھیلتی ہے اچھی بات کیوں وائرل نہیں ہوتی۔