اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5744

غیر قانونی تارکین وطن کو رجسٹریشن، واپسی کے مواقع دیئے: وزیراعظم

0

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے تارکین وطن کو فراخدلی سے سنبھالا ہے تارکین وطن کو رجسٹریشن اور واپسی کے مواقع دیئے جلد بازی سے کام لینے کا کہنا بالکل غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے برطانیہ کے بڑے اخبار ٹیلی گراف میں لکھا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آچکے ہیں اور ہم نے فراخدلی سے تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے، غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن اور واپسی کے مواقع دیئے، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پاکستان نے جلد بازی سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر قانونی لوگ بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کوئی ٹیکس نہیں دیتے، یہ لوگ انڈر ورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں، اگست 2021 سے کم از کم 16 افغانیوں نے پاکستان میں خودکش حملے کئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ سیکیورٹی مسائل پر بات کی افغان حکومت نے ہمیں کہا اپنے اندرونی معاملات خود ٹھیک کریں پھر پاکستان نے فیصلہ کر لیا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات ٹھیک کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات، بے بنیاد الزامات کی بھر مار ہے، غیر قانونی افراد کے ساتھ احترام اور دیکھ بھال کے ساتھ برتاؤ کرنے کے سخت احکامات ہیں، تقریباً 79 ٹرانزٹ مراکز قائم کیے جو مفت کھانا، پناہ گاہ اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

انوالحق نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی افراد کو قیام کی اجازت دیکر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہمارا  مقصد پاکستان کو محفوظ، پر امن اور خوشحال بنانا ہےپاکستان میں تارکین وطن کا مسئلہ بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حکومتیں بڑے پیمانے پر تارکین وطن کیلئے پالیسیاں بنارہی ہیں، کئی ممالک معاشی، موسمیاتی تبدیلی مد نظر رکھ کر تارکین وطن کیلئے فیصلے کرتے ہیں۔

ایان ہیلی، ڈیوڈ وارنر کو مزید ایک سال کرکٹ میدان میں دیکھنے کے خواہشمند

0

اپنے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کو سابق آسٹریلوی کرکٹر ایان ہیلی مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں سنچری بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ وارنر اپنی آخری سیریز کھیل رہے ہیں تاہم سابق کینگرو کرکٹر ایان ہیلی انہیں مزید ایک سال کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایان ہیلی نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ڈیوڈ وارنر کی 164 رنز کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگ میں وارنر کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا کو پرتھ ٹیسٹ جیتنے میں مدد ملی اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مزید ایک سال ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں تو میں اس کی حمایت کروں گا۔

انہوں نے وارنر کو آسٹریلیا کے سابق لیجنڈز کھلاڑیوں مارک وا اور مائیکل سلیٹر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی اور کھلاڑی کو نہیں جانتا جس نے مشکل حالات میں بھی اتنی جلدی 160 رنز بنائے ہوں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سے سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے اسی لیے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان ٹور میں ان کوفیئر ویل دینے کا فیصلہ کیا جس پر تنقید کی جا رہی ہے تاہم وارنر نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ کر اپنے نقادوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی کرکٹر نے منہ پر ٹیپ لگا کر بیٹنگ کی، وجہ کیا تھی؟

0

بھارت میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں تامل ناڈو کے بیٹر بابا اندرجیت نے اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر بیٹنگ کی جو اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ میں تامل ناڈو کے بیٹر بابا اندرجیت نے اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر بیٹنگ کی جس کی وجہ میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ تذبذب کا شکار رہے۔

گزشتہ جمعرات کو ہریانہ کے خلاف سیمی فائنل میں 294 رنز کے تعاقب میں جب تامل ناڈو ٹیم کی صرف 53 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں تو بابا اندرجیت منہ پر ٹیپ لگائے بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کے لیے 71 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کی کی کوشش رائیگاں گئی اور ہریانہ یہ میچ 63 رنز سے جیت گئی۔
میچ کے دوران یہ بات معمہ ہی بنی رہی کہ آخر تامل ناڈو کے بیٹر منہ پر ٹیپ لگا کر کیوں بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم میچ کے بعد یہ راز منکشف ہوا کہ اندرجیت بیٹنگ کرنے سے قبل ایک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔
میچ کے بعد اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں بابا اندرجیت نے لکھا کہ وہ بیٹنگ کرنے آنے سے قبل باتھ روم میں گِر گئے تھے جس کی وجہ سے اُن کے ہونٹوں پر شدید چوٹ آئی۔

کاغذ کے ٹکڑے نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگوا دیں، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

بیٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آئس باتھ لینے کے بعد باتھ میں پھسلا اور منہ کے بل گرا تھا جس کی وجہ سے ہونٹوں کے اوپر اور نیچے کافی گہری چوٹ آئی تاہم ٹیم کی حالت دیکھتے ہوئے زخمی حالت میں بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زخم کی وجہ سے منہ پر ٹیپ لگا کر گیا۔
تامل ناڈو کے بیٹر کے مطابق وہ میچ کے بعد اسپتال گئے جہاں انہیں ٹانکے لگائے گئے اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

0

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے دبئی میں اپنے مشہور گانے’ چھیاں چھیاں ‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں خان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دبئی میں ’ڈنکی‘ کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کو خوش کیا اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو مین ایونٹ میں موجود لوگوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ کے مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کو تقریباً 19 سال بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی اس گانے کو سُن کر مداح نہایت پرجوش ہوجاتے ہیں۔

1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل سے’ کے اس مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کی شوٹنگ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر کی گئی تھی اور لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہی ایک وجہ کافی تھی۔

اس کے علاوہ اس چلتی ٹرین پر شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا خان نے بہترین ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی کہانی محبت اور دوستی پر ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ترکمانستان میں ’’جہنم کے دروازے‘‘ کے پار کیا ہے؟ آنکھوں دیکھا حال

0

وسطی ایشیا کے ملک ترکمانستان میں آگ سے دہکتا گڑھا جس کو ’جہنم کا دروازہ‘ نام دیا گیا ہے اور سب اس کی جستجو میں ہیں کہ اس کے پار کیا ہے؟

1960 کی دہائی میں حادثاتی طور پر نمودار ہونے والے جہنم کا گڑھا عوامی سطح پر 1971 میں پہلی بار منظر عام پر آیا، جس کے بارے میں دہائیوں سے مفروضوں پر مبنی کہانیاں اور افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح اس آگ سے دہکتے گڑھے کو دیکھنے اور سائنسدان تحقیق کے لیے ترکمانستان آتے ہیں لیکن نصف صدی سے زائد عرصے سے یہ گڑھا بیک وقت سائنسدانوں اور سیاحوں کے لیے معمہ بنا ہوا ہے۔

’جہنم کے دروازے‘ کا درجہ حرارت ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے  اور ترکمانستان کی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے اس میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس میں اسے اب تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

غیر ملکی تحقیقی اداروں کے مطابق ’جہنم کا دروازہ‘ کہلانے والے اس گڑھے میں قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں اور یہ سنہ 1971 سے لے کر اب تک کسی الاؤ کی طرح دہک رہا ہے۔

نیشنل جیوگرافک کے مطابق گزشتہ تقریباً 50 برسوں میں صرف ایک شخص ہی ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ کے قیامت خیز 230 فُٹ چوڑھے اور 100 فُٹ گہرے گڑھے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے جس کا نام جارج کورونس تھا۔
جارج کورونس 2013 میں اس گڑھے میں گیس اور مٹی کے نمونے لینے گئے تھے۔ اس خطرناک سفر کی تیاری میں انہیں دو سال لگے اور جب اسے ’جہنم کے دروازے‘ میں اُتارا گیا تو اسے گیس اور مٹی کے نمونے حاصل کرنے کے لیے صرف 17 منٹ دیے گئے تھے۔
اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے جارج کورونس کا کہنا ہے کہ وہ 17 منٹ میرے دماغ کے سب سے گہرے حصے میں آج بھی موجود ہیں۔ وہ جگہ میری سوچ سے زیادہ ڈراؤنی، گرم اور وسیع تھی۔
انتہائی بھاری رسیوں کی مدد سے گیس کے گڑھے میں داخل ہونے والے جارج کورونس نے مزید کہا کہ جب آپ بیچ میں لٹکے ہوئے ہوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو کسی نے دھو کر سوکھنے کے لیے لٹکایا ہے۔ جب میں اپنے اردگرد دیکھ رہا تھا تو مجھے یوں لگا کہ جیسے میں جہنم کے دروازے پر ہوں اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ اگر کچھ بھی غلط ہوا تو میں نیچے گِر کر مرجاؤں گا۔
جارج کورونس کے اس سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی گئی تھیں جنہیں کروڑوں افراد نے دیکھا تھا۔

 

نیشنل جیوگرافک کے مطابق ’جہنم کا دروازہ‘ ترکمانستان میں کیسے دریافت ہوا اس حوالے سے کوئی مستند معلومات تو موجود نہیں لیکن دہائیوں سے اس سے منسلک افواہیں ضرور گردش کر رہی ہیں اور ایسی ہی ایک کہانی کے مطابق 1960 کی دہائی میں سوویت یونین سے تعلق رکھنے والا ایک انجینیئر اس علاقے میں گیس کے ذخائر کی تلاش میں تھا اور زمین کی کھدائی کے دوران اُن کے پیروں کے نیچے سے زمین پھٹی اور ’جہنم کا دروازہ‘ نمودار ہو گیا۔ انجینیئرز نے یہ سمجھا تھا کہ اس گڑھے میں میتھین گیس موجود ہے اور جلد ہی اس کی آگ بجھ جائے گی لیکن یہ آگ آج تک نہیں بجھ سکی۔

یو اے ای میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کیا سزا ہے؟

0

متحدہ عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنا جرم اور اس پر پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا ہے۔

ہر شخص کی نجی زندگی ہوتی ہے جس میں مداخلت اور اس کے راز افشا کرنا اخلاقی جرم ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں یہ قانونی جرم بھی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کورٹ نے خبردار کیا کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر 5 لاکھ درہم  تک جرمانہ اور قید کی سزا مقرر ہے جب کہ قانون کی خلاف ورزی کا اطلاق سائبر کرائم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ابوظہبی میں عدالتی و قانونی امور سے متعلق آگاہی مرکز کی جانب سے ’مسؤولیہ‘ کے عنوان سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو قانونی معاملات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔

آگاہی مرکز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک وڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں قانون کی دفعہ 44 کی وضاحت کرتے ہوئے سائبر کرائم کی مد میں درج  مقدمات کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ افواہ پھیلانا اور کسی کی غلط طریقے سے تشہیر کرنا قانونی جرم شمار کیا جاتا ہے، جس پر کم از کم چھ ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ سے 5 لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں تاہم اس کا نفاذ جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلہ پر کیا جاتا ہے۔
 اس پیغام میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق سائبر کرائم کے تحت جو امور قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں ان میں کسی کی آڈیو، وڈیو یا ٹیلی فونک گفتگو، تصاویر ، خبریں یا ذاتی معلومات کو خواہ وہ درست ہی کیوں نہ ہوں اسے نقصان پہنچانے کے ارادے سے عام کرنا جرم ہے۔ اس صورت میں کم از کم قید ایک برس اورجرمانہ ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک مقرر ہے۔

اسی طرح حادثے میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کی تصاویر ان کے لواحقین کی باقاعدہ اجازت کے بغیر شائع یا نشر کرنا بھی سائبر کرائم کے دائرے میں آتا ہے۔

بھارت: خاتون سے اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار

0
اسلام آباد زیادتی

بھارت کے شہر حیدرآباد میں تارناکہ کے علاقے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 7 دسمبر کو لالہ پیٹ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شخص رات دیر گئے موٹر سائیکل پر تارناکہ سے پرشانت نگر جارہا تھا کہ راستے میں اسے ایک خاتون بس اسٹاپ پر کھڑی ہوئی نظر آئی۔

ملزم نے خاتون کو چھوڑنے کے بہانے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور وہ اسے ریلوے کوارٹرز کے پاس واقع سنسان مقام پر لے گیا، جہاں وہ اور اس کے چار دوستوں نے مل کر خاتون کا گینگ ریپ کیا۔ بعدازاں خاتون کو تارنہ علاقہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اس معاملہ میں خاتون کی شکایت پر لالہ گوڑہ پولیس نے کیس درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

لندن میں ریلوے اسٹیشن پر سرِ عام لڑکی سے زیادتی

ملزم نے ملازمہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی، اس سے قبل راولپنڈی میں گھر یلو ملازمہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کو گھر کے مالک اور اس کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

’’غزہ میں ہر 5 منٹ بعد ایک اسرائیلی فوجی نشانہ بن رہا ہے‘‘ اسرائیلی افسر کی ویڈیو سامنے آ گئی

0

تل ابیب: ایک اسرائیلی افسر نے جوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دینے کے لیے تقریر میں کہا کہ ’’غزہ میں ہر 5 منٹ بعد ایک اسرائیلی فوجی نشانہ بن رہا ہے۔‘‘

تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ حماس ہر پانچ منٹ میں اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنا رہی ہے، مڈل ایسٹ مانیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ ایریز ایشل نامی اسرائیلی افسر نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ غزہ جنگ میں ہم ہر 5 منٹ میں ایک فوجی کھو رہے ہیں اور 1,300 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افسر نے یہ تقریر تورات کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سامنے کی، اور ان سے فوج میں بھرتی کی اپیل کی، انھوں نے کہا نوجوان غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فوج میں بھرتی ہوں، یا فوج کی مدد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ایریز ایشل نے کہا جو طلبہ جنگ میں جا سکتے ہیں وہ جنگ میں جائیں، نہیں تو فوجیوں کے جنازوں میں شرکت کریں اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے جائیں۔

اسرائیل غزہ میں کون سا حربہ استعمال کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ کا دل دہلا دینے والا انکشاف

تاہم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی کی تقریر کو ناپسندیدگی دیکھا گیا، اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ یہاں سے چلا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جنوبی غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

0
کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد لوگوں  میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ڈوڈہ مقبوضہ کشمیر تھا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سپراوور میں شکست دیدی

0

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ کے گراؤنڈ میں تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سپر اوور کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1736663814593208492

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 251 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 251 رنز بنائے۔

میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور گیارہ رنز بنائے، جواب میں میزبان ٹیم صرف آٹھ رنز بنا سکی جس کے بعد سیریز دو ایک سے کیویز کے نام رہی۔

 واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم نے جیتی تھی۔