اتوار, جون 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6582

فلم ’روکی اور رانی‘مشہور بالی وڈ جوڑی سے متاثر ہوکر بنائی، کرن جوہر

0

ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی حالیہ فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ بالی وڈ کی مشہور جوڑی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران کئی سالوں بعد ہدایت کاری کرنے والے کرن نے بتایا کہ فلم اندسٹری سے تعلق رکھنے والے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی مضبوط جوڑی سے انھیں فلم بنانے کے لیے تقویت ملی۔

بالی وڈ کے دونوں اداکاروں کو شادی کے بندھن میں بندھے دو دہائی سے زیادہ عرصہ ہوگیا اور اب تک ان کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ کافی مضبوط ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاید لاشعوری طور پر میں ان سے متاثر ہوا، وہ دونوں شادی شدہ ہونے کے باوجود بہترین دوست بھی ہیں۔ ان کے ساتھ گھومنے کے دوران مجھے ایک زبردست قسم کے سکون کا احساس ہوا۔

وہ دنوں ہی ایک دوسرے سے بلاجھجھجک ہنسی مذاق کرتے ہیں، تو میں نے محسوس کیا کہ معاشرے کے دو مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے حقیقت میں محبت تلاش کرنا ناممکن نہیں ہے۔

کرن جوہر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کوئی رشتہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں تو وہاں جانا پسند کرتے ہیں جہاں ہمارا مزاج ملتا ہو، تاہم آپ نہیں جانتے کہ کل، آپ کو کہیں بھی کسی سے بھی پیار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ (1999) کے سیٹ پر پیار ہونے کے بعد اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کے دو بچے بیٹا آروو اور بیٹی نیتارا ہیں۔

طلاق کی شرح بڑھنے کے باعث لوگ شادی سے ڈرتے ہیں، منشا پاشا

0

معروف اداکارہ اور سماجی کارکن جبران ناصر کی زوجہ منشا پاشا سمجھتی ہیں کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ڈر کر شادی ہی نہیں کررہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے طلاق سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اس کے بعد دوسری شادی پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی شادی کا اختتام ایسے ہوگا جب کہ طلاق کے صدمے سے نکلنے میں پانچ سال کا وقت لگا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے انسان آزاد ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تمام زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے شخص کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

منشا پاشا کے مطابق بہت سارے لوگ اس لیے شادی نہیں کر رہے کیوں کہ انھیں لگتا ہے جب شادی کے بعد طلاق ہونی ہے تو پھر شادی نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔

منشا پاشا ذاتی معلومات کو سامنے لانے پسند نہں کرتیں تاہم اکثر لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے شوہر جبران ناصر سے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ شادی سے قبل ہی ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور جبران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے دوست تھے،تاہم مشترکہ دوستوں کے ساتھ وہ پہلی بار ملے، جہاں سے ان کے درمیان گہرے تعلقات شروع ہوئے جو بعد میں شادی میں تبدیل ہوگئے۔

منشا پاشا نے بتایا کہ ان کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی، جب کہ ان کے والد نوابشاہ اور والدہ کا تعلق دادو ضلع سے ہے۔

خوفناک حادثہ: ریس لگاتے ہوئے 2 طیارے ٹکرا کر تباہ

0

امریکا میں رینو ایئر شو کے دوران فضا میں ریس لگاتے ہوئے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق طیارے ریاست نیواڈا میں نیشنل چیمپئن شپ ایئر ریس اور ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کے پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

Two pilots killed in crash at National Championship Air Races in Reno

رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن نے فیس بک پر بیان میں لکھا کہ دوپہر 2:15 کے قریب T-6 گولڈ ریس کے اختتام پر دو طیاروں میں تصادم ہوا ہے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

منتظمین نے دو پائلٹوں کی شناخت نک میسی اور کرس رشنگ کے طور پر کی ہے۔ حادثے میں کسی دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کے بعد منتظمین نے باقی ریس منسوخ کر دیں۔

Two pilots killed in plane collision during air racing event in Nevada -  India Today

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بیان میں کہا کہ وہ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایجنسی جو تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے نے دو طیاروں کی شناخت شمالی امریکا کے T-6G اور شمالی امریکہ کے AT-6B کے طور پر کی ہے۔

این ٹی ایس بی نے کہا کہ تصادم کے بعد ہر طیارے کا ملبہ ایک دوسرے سے ڈیڑھ میل کے فاصلے پر گرا اور ملبے کو تجزیہ کے لیے آف سائٹ سہولت پر لے جایا گیا ہے۔

اقرا عزیز اور بیٹے کی مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے دو سالہ بیٹے کبیر کی مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کہ خود یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اور بیٹا ایک دوسرے کا کردار نبھا رہے ہیں، کبیر ٹہل ٹہل کر فون پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ اقرا نہایت مضحکہ خیز انداز میں بیٹے کی گاڑی پر بیٹھی اسے چلا رہی ہیں۔

یاسر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘‘کردار بدل گئے‘‘ ساتھ ہی انھوں نے مزاحیہ ایموجی بھی بنائی۔

اس ویڈیو میں اداکارہ ایک چھوٹے بچے کی طرح ایکٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور اپنے بیٹے کی کار پر بیٹھ کر اسے ریموٹ سے آگے پیچھے کررہی ہیں۔

اسی دوران فون پر ان کا بیٹا کسی فرضی شخص سے بہت سنجیدگی کے ساتھ بات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ اقرا کے پاس آتا ہے اور آگے جانے کے لیے انھیں راستے سے ہٹنے کا کہتا ہے۔

اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹو میں اب تک 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا جب کہ صارفین ماں بیٹے کی محبت پر اپنی رائے دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، ویرات کوہلی غائب

0
ویرات کوہلی

وزڈن نے ایشیا کپ کی ٹیم آف ڈی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں ویرات کوہلی جگہ نہیں بناسکے۔

گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم ایشیا کپ کے اختتام پر ’وزڈن‘ نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ سری لنکا کے خلاف جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی کوہلی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔

وزڈن نے اپنی ٹیم میں بطور اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل کو شامل کیا ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس کو منتخب کیا گیا ہے، چوتھے نمبر پر قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان شامل ہیں، کے ایل راہول بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور بھارت کے ہارک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے، سری لنکا کے دنتھ ویلا لاگے کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

اسپن میں گلدیپ یادیو شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر میں حارث رؤف، محمد سراج کو بھی جگہ ملی ہے۔

مجموعی طور پر وزڈن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان، سری لنکا کے دو، دو کھلاڑی اور بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے، نیپال اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔

ویڈیو کالز : واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

0
واٹس ایپ

کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن کیلئےایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ ہی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔

میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ڈبلیو اے بیٹاانفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ میٹا کی ایپس جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام میں ڈیجیٹل اواتار کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب میسجنگ ایپ کے لیے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے۔ صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔

بیٹا ورژن استعمال کرنے والے جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے سامنے ویڈیو کال کے دوران اس کا آپشن نظر آتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سوئچ ٹو اواتار بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کا فیچر جولائی میں فیس بک اور انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا گیا تھا تو یقیناً واٹس ایپ میں بھی یہ اس سے ملتا جلتا ہوگا۔

یعنی اگر آپ میٹا کی دیگر ایپس میں اس فیچر کو استعمال کرچکے ہیں تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر اس کا تجربہ کیسا ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

زرین خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں

0
زرین خان کو دھوکا دہی کیس میں ریلیف مل گیا

کولکتہ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان مشکل میں پھنس گئیں عدالت نے دھوکہ دہی کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اداکارہ پر شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔

زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب زرین خان نے وارنٹ سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور کے بعد ردعمل دے گی۔

پولیس کے مطابق زرین خان کے منیجر نے اس تقریب کے لیے ان کی فلائٹ ٹکٹ اور رہائش کی بکنگ کرائی تھی لیکن وہ اس دن شو میں پرفارم کرنے نہیں گئیں۔

بعدازاں شو کے منتظمین نے زرین خان اور ان کے منیجر کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق زرین خان سے 2018 میں پولیس نے معاملے پر پوچھ گچھ کی تھی لیکن انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں منتظمین نے گمراہ کیا تھا۔

زرین خان کا کہنا تھا کہ ’انہیں بتایا گیا تھا کہ بنگال کے چیف منسٹر سمیت وزرا اس تقریب میں شرکت کریں گے لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ شمالی کولکتہ میں ایک چھوٹے پیمانے کی تقریب تھی۔

زرین خان نے مقامی عدالت میں شو کے منتظمین کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد ان کے اور ان کے منیجر کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی۔

اداکار کی منیجر عدالت میں پیش ہوئیں اور ضمانت کی درخواست کی تاہم زرین خان نے نہ تو ضمانت کی درخواست کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

موبائل فونز اور پام آئل کی درآمدات میں نمایاں کمی

0
موبائل فونز

اسلام آباد : پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر پام آئل اور موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 8.314 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 613 فیصد کم ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 59.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست میں موبائل فونز کی درآمدات پر 4.979 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو جون میں 3.33 ملین ڈالر اور گذشتہ سال اگست میں 43.66 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 89.93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹیلی کام گروپ کی درآمدات پر 227.26 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 123.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

دوسری جانب ملک میں پام آئل کی درآمدات میں بھی اگست 2023کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 92.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں سال اگست میں 13فیصد کم ہوکر80.3ارب روپے ہوگیا۔

نوازشریف کے استقبال کیلئے شیڈول میں تبدیلی

0
شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے استقبال کیلئے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھے مینار پاکستان پہنچیں گے۔ استقبال کیلئے کوئی کارکن، رہنما یا سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنان کے ہمراہ سیدھے مینارپاکستان پہنچیں گے۔ ممبران اسمبلی اسٹیج کے بجائے پنڈال میں اپنے ہمراہ لائے لوگوں کیساتھ موجود رہیں گے۔

پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت چند پارٹی رہنما ایئرپورٹ پر نوازشریف کا استقبال کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وطن واپسی پر نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے صاف و شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے ہم نے آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کی اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ عام انتخابات ہوں، صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کر دی

0
آئل ٹینکرز

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

اوسی اےسی کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے جب کہ جگلوٹ، سہالہ، شکار پور آئل ڈپو پر سپلائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لوکل کرایہ میں 100 اور لانگ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے وائٹ آئل پائپ لائن میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو حصہ دیا جائے۔