ہفتہ, جون 14, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6581

نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن شوہر سے ناراض، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

0

کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے خفا ہوگئی، نکاح کے صرف 3منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا۔ دلہن کی جانب سے عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے باہر کی جانب آرہا تھا کہ اس دوران دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنسا اور وہ نیچے گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا یہ لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔

جج نے بھی دیر نہ لگائی اور فوری طور پر دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست کو قبول کرلیا، نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔

مذکورہ جوڑا کویت کا رہائشی ہے، دونوں شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے نکاح کے بعد ابھی عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ طلاق ہوگئی، اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کویت کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس: فل کورٹ کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان

0
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس میں فل کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان ہے ، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز موجود تھے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس میں فل کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق فیصلہ ہوگا ، کارروائی براہ راست دکھانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

پی ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے ہدایات کردی گئیں ہیں ، تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی وی کے وفد نے سپریم کورٹ کا دورہ بھی کیا تھا۔

کورٹ میٹنگ کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں پریکٹس اینڈپروسیجرکیس کی فل کورٹ سماعت ہوگی۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجربینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں حکم امتناع دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کئی ماہ سے یہ مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ جب تک پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا وہ کسی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کے بینچ سے علیحدہ ہوتے وقت بھی کیا تھا۔

18 ستمبر 1965، تاریخی دن

0

1965 کی جنگ کے اٹھارہویں روز تک بھارت پاکستان پر جارحیت کا بھاری نقصان کی صورت میں سامنا کر چکا تھا، اعداد و شمار کے مطابق دشمن کے اب تک 453 ٹینک، 106 جنگی طیارے تباہ جب کہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آ چکے تھے۔

بھارتی وزیر خوراک نے اپنی حکومت کو خبردار کیا کہ پاکستان سے جنگ کی وجہ سے بھارت نے اپنے خوراک کے وسائل جنگ میں جھونک دیے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر راشن میں کمی ہو رہی ہے۔

بھارتی نائب وزیر خارجہ وینش سنگھ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ انڈونیشیا سے تعلقات ختم کر دے، انڈونیشیا میں بھارت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی افواج پر اپنا دباؤ جاری رکھتے ہوئے دشمن کےمزید علاقوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔

پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ باڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7 ٹینک تباہ ہوئے، 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے، پاکستانی توپ خانوں نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بنا دیا، فازیلکا، راجستھان اور اکھنور کے مقامات پر پاکستانی فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ آور ہوتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا، پاک فضائیہ نے کمال جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈے انبالہ کو نشانہ بنایا اور انبالہ میں 4 کینبرا بمبار طیاروں اور تنصیبات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بھارتی میجر جنرل نرنجن پرساد اپنی جیپ اور ڈائری چھوڑ کر فرار ہو گیا جو پاکستان نے قبضے میں لے لیے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد ، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

0
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے منع کردیا اور کہا مجھے سب ساتھیوں کا تعاون چاہیے، لوگ عدالت انصاف کے حصول کیلئے آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے اور اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے، اس موقع پر رجسٹرارسپریم کور ٹ اور دیگر اسٹاف نے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا استقبال کیا۔

چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا اور پولیس کو اپنی ذمہ داری دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنرپیش کیا جانا تھا کیونکہ پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس کو بھی گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگ اورفل کورٹ ہے، لوگ عدالت انصاف کے حصول کیلئے آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس استقبال کی توقع نہیں تھی، آپ کا شکریہ، آپ سے تفصیلی ملاقات کروں گا ، آپ سےایک گزارش ہے کہ یہ سپریم کورٹ ہے، سائلین یہاں اپنےمسائل لیکر آتے ہیں، سائلین کیساتھ ایسا سلوک رکھیں جیسا ایک میزبان اپنے مہمان سے کرتا ہے۔

’مسقط کی اہم شاہراہ کو بند کردیا گیا‘

0

رائل عمان پولیس کی جانب سے مسقط کا الجبل روڈ بند کر دیا گیا ہے، اہم شاہراہ کو بند کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل عمان پولیس (ROP) نے مسقط میونسپلٹی کے ساتھ مل کر الاماریت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل روڈ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، بندش کے اوقات صبح 9 بجے سے 5 بجے تک ہیں، اس دوران سڑک کی ایک لین کھلی رہے گی۔

مسقط میونسپلٹی نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسقط گورنریٹ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے کام کے لیے الامارات کی ولایت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل اسٹریٹ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کی روزانہ صبح 5 سے 9 بجے تک صبح کی پیک ٹائم کی مدت کے دوران ایک اوپن لین کے ساتھ چار ماہ کی مدت کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

تمام لوگوں سے میونسپلٹی نے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے احتیاط کریں اور ویب سائٹ پر دکھائے گئے ٹریفک ہدایات پر عمل کریں، اور ٹریفک جام کی صورتحال سے بچنے کے لئے متبادل سڑک (واڑی آدی روڈ) کا استعمال کریں۔

دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تارکین وطن کی طرف سے ٹریفک جرائم سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے اگست کے درمیان 18000 سے زائد تارکین وطن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کویت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

2023کی اگر بات کی جائے تو ابتدائی 8 ماہ کے دوران ریکارڈ کی گئی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی کل تعداد 2.6 ملین سے تجاوز کر گئی، جن میں سے تقریباً 1.95 ملین بالواسطہ خلاف ورزیاں تھیں۔

ٹریفک آگاہی کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل نواف الحیان کا کہنا ہے کہ تقریباً چھ ماہ کے دوران ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے کہ تیز رفتاری، ریڈ سگنل توڑنا، ریسنگ، مسافروں کو لے جانے، ون وے میں گاڑی چلانا یا لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے سنگین جرائم میں ملوث 18,486 غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایت پر تمام گورنریٹس میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کو منظم کرنے، بھیڑ کو کم کرنے اور لاپرواہ ڈرائیوروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ”یکم جنوری سے 30 اگست تک کے آٹھ مہینوں میں 2,630,338 ٹریفک خلاف ورزیاں جاری کی گئیں جن میں 1,954,858 بالواسطہ خلاف ورزیاں اور 675,480 براہ راست خلاف ورزیاں کی گئیں۔”

الحیان نے بتایا کہ جنوری سے اگست کے آٹھ ماہ کے دوران 14,053 لائسنس دیگر وجوہات کی بنا پر واپس لے لیے گئے۔جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والے ”34,751 ڈرائیونگ لائسنس غیر ملکیوں سے واپس لے لئے گئے۔

ٹریفک آگاہی کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل نواف الحیان نے ”رسید”ڈیوائس کی اہمیت پر زور دیا، جو قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے امور انجام دیتی ہے۔

پولیس کو مطلوب گاڑیاں یا جن گاڑیوں کی انشورنس کی مدت ختم ہو چکی ہے یہ ڈیوائس جسے ”رسید”نام دیا گیا ہے گشت کرنے والے افسران کو ان گاڑیوں کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو فوری طور پر جرمانہ جاری کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کو ”سھل”ایپلی کیشن پر تین منٹ کے اندر بھیجتے ہیں۔

ایشیا کپ فائنل، کئی تاریخی اور انوکھے ریکارڈ بن گئے

0

ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اپنے اعزاز کے دفاع میں ناکام رہی اور بھارت کیخلاف بدترین نامی سے دوچار ہوئی اس بڑا میچ کئی تاریخی اور انوکھے ریکارڈز بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل گزشتہ روز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو ریکارڈ ساز ثابت ہوا جس میں ایک یا دو نہیں بلکہ 8 سے زائد ایسے ریکارڈ بن گئے جو اس سے پہلے کرکٹ کی تاریخ میں نہیں بنے۔ اس میچ میں جہاں بھارت نے جیت کے ساتھ کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں سری لنکا نے بھی بدترین ریکارڈ پر اپنا نام درج کرا دیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جس بدترین شکست سے دوچار کیا ایسا کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہلے نہیں دیکھا گیا۔ بھارت نے ایشیا کپ 2023 جیت کر 8 ویں بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ یہ فائنل کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل بن گیا جو صرف 21.3 اوورز میں انجام کو پہنچ گیا۔

فائنل میں سری لنکن کے نام بدترین ریکارڈ رہا۔ دفاعی چیمپئن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.2 اوورز میں صرف 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جو کسی بھی فائنل کا کم سے کم اسکور بھی رہا۔

جب کہ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے 2014 میں سری لنکن ٹیم میرپور ون ڈے میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بھارت نے 6.1 اوورز میں ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے 10 وکٹوں سے یہ تاریخ ساز فائنل جیتا۔ اس نے ہدف اننگ کی 263 گیندوں سے قبل ہی حاصل کیا یوں انڈیا نے بالز کی بنیاد پر ون ڈے کی اپنی سب سے بڑی جیت بھی حاصل کی۔

بھارتی ٹیم نے پہلی بارحریف ٹیم کو 100 سے بھی کم گیندوں پر ڈھیر کیا اور 10 وکٹوں سے میچ جیتا۔

فائنل کے ہیرو بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی 16 گیندوں پر تیز ترین 5 وکٹیں لینے کا چمندا واس کا ریکارڈ برابر کیا۔

سری لنکا صرف 12 رنز پر اپنے 6 کھلاڑی گنوا چکا تھا یوں آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے کم سے کم اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی آئی لینڈرز نے اپنے نام کیا۔
میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت ون ڈے

کی تاریخ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے اور ایشیا کپ کے پہلے بولر بن گئے۔ محمد سراج نے اس میچ میں سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان دوبارہ نمبر ون کرکٹ ٹیم بن گئی

یہ کسی بھی بھارتی بولر کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی بولر ارشد ایوب نے 1988 میں ڈھاکا میں پاکستان کے خلاف 9 اوورز میں 21 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر عاقب جاوید بھی 1995 میں شارجہ میں بھارت کے خلاف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

نئے چیف جسٹس کا پہلا امتحان ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت آج ہوگی

0
چیف جسٹس گاڑیاں نیلام

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں فل کورٹ آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں فل کورٹ ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا، فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز شامل ہیں۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لاجربنچ نے بل پر حکم امتناع دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا بطو رچیف جسٹس یہ پہلامقدمہ ہوگا ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی گزشتہ 5 ماہ سے کوئی مقدمہ نہیں سن رہے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں نوٹ کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلہ تک مقدمات سننے سے معذرت کی تھی اور اپریل سے چیمبرورک کررہے تھے۔

سابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے زریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیاتھا ، بل میں بنچز کی تشکیل، مقدمات کی فیکسیشن اور ازخودنوٹس کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا گیا تھا۔

بل میں آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر اپیل کا حق دیا گیا تھا اور چیف جسٹس کے پاس موجود اختیارات کو تین ججز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا قانون بنایا تھا۔

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت سے قبل فل کورٹ میٹنگ ہونے کا امکان ہے، فل کورٹ میٹنگ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت لائیو دکھانے سے متعلق غور ہوگا۔

پاکستان دوبارہ نمبر ون کرکٹ ٹیم بن گئی

0

پاکستان ایشیا کپ میں ناکامی کے باوجود ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کا آغاز آئی سی سی ون ڈے نمبر ایک ٹیم کے طور پر کیا لیکن ایونٹ میں خراب کارکردگی اور بھارت سے شرمناک شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے صرف خالی ہاتھ واپس نہیں ہوا تھا بلکہ آئی سی سی کی ٹاپ رینکنگ بھی کھو دی تھی اور تیسرے نمبر پر جا پہنچا تھا۔

تاہم ایشیا کپ نہ جیتنے کے باوجود پاکستان کرکٹ تیم دوبارہ آئی سی سی کی نمبر ون ایک روزہ ٹیم بن گئی ہے جب کہ بھارت ایشین چیمپئن بننے کے باوجود آئی سی سی کی نمبر ایک ٹیم بننے کا خواب پورا نہ کر سکا جس کی وجہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش سے شکست ہے۔

پاکستان کے دوبارہ نمبر ون ٹیم بننے کا سہرا اتوار کو جنوبی افریقا کو جاتا ہے جس نے آسٹریلیا کو باہمی سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست دی جس کے بعد آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی جب کہ پاکستان نے 115 پوائنٹ کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں روایتی حریف بھارت کے بھی 115 پوائنٹس ہیں تاہم اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کی وجہ سے گرین شرٹس نمبر ون جب کہ بھارت نمبر دو ٹیم بنی ہے۔

ranking

تاہم پاکستان کی نمبر ون پوزیشن ایک ہفتے تک صرف چند دن برقرار رہ سکتی ہے کیونکہ بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے جہاں ان میں سے کوئی بھی ٹیم دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے جبکہ پاکستان ورلڈ کپ سے قبل کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے گا۔

بھارت اور آسٹریلیا کا پہلا میچ 22 ستمبر کو موہالی، دوسرا میچ 24 ستمبر کو اندور اور تیسرا میچ 27 ستمبر کو بڑودہ میں کھیلا جائے گا۔

لیبیا میں یونانی رضاکار بھی محفوظ نہ رہے، متعدد ہلاک

0

لیبیا کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جانے والے رضا کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے مشرقی حصے پر حکمران دھڑے کے وزیر صحت نے بتایا کہ خطرناک حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت لیبیائی خاندان کے 3 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید 15 افراد زخمی بھی ہوئے، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے خطرناک طوفان کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

چھوٹے کاروباری افراد کو قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا

0

اوٹاوا : کینیڈ ا کے وزیراعظم  نے ملک کے چھوٹے کاروباری اداروں کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید ایک سال چھوٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران دیے گئے حکومتی قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید ایک سال کی چھوٹ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے 7 لاکھ سے زائد چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، حکومتِ کینیڈا نے کووڈ کی وبا کے دوران 9 لاکھ چھوٹے کاروباروں کو مجموعی طور پر 49 ارب ڈالر کے بلاسود قرضے دیے تھے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نئے فیصلے کے مطابق اب قرضوں کی واپسی کیلئے دو سال کی مدت بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے۔

canada

حکومت نے چھوٹے کاروبار کے مالکان سے کہا تھا کہ اگر وہ مقررہ وقت میں 40 ہزار سے 60 ہزار ڈالر کے قرضے واپس کر دیں گے تو انہیں 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک معاف کر دیے جائیں گے۔

حکومت کا کہنا تھا کہ جو قرض دار یہ سہولت نہ لینا چاہیں، وہ دو سال میں اپنے پورا قرضہ واپس کردیں۔ واضح رہے کہ چھوٹے کاروبار کے 21 فیصد مالکان اپنے قرضے اس سال پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔