ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

18 ستمبر 1965، تاریخی دن

اشتہار

حیرت انگیز

1965 کی جنگ کے اٹھارہویں روز تک بھارت پاکستان پر جارحیت کا بھاری نقصان کی صورت میں سامنا کر چکا تھا، اعداد و شمار کے مطابق دشمن کے اب تک 453 ٹینک، 106 جنگی طیارے تباہ جب کہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آ چکے تھے۔

بھارتی وزیر خوراک نے اپنی حکومت کو خبردار کیا کہ پاکستان سے جنگ کی وجہ سے بھارت نے اپنے خوراک کے وسائل جنگ میں جھونک دیے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر راشن میں کمی ہو رہی ہے۔

بھارتی نائب وزیر خارجہ وینش سنگھ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ انڈونیشیا سے تعلقات ختم کر دے، انڈونیشیا میں بھارت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی افواج پر اپنا دباؤ جاری رکھتے ہوئے دشمن کےمزید علاقوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ باڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7 ٹینک تباہ ہوئے، 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے، پاکستانی توپ خانوں نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بنا دیا، فازیلکا، راجستھان اور اکھنور کے مقامات پر پاکستانی فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ آور ہوتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا، پاک فضائیہ نے کمال جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈے انبالہ کو نشانہ بنایا اور انبالہ میں 4 کینبرا بمبار طیاروں اور تنصیبات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بھارتی میجر جنرل نرنجن پرساد اپنی جیپ اور ڈائری چھوڑ کر فرار ہو گیا جو پاکستان نے قبضے میں لے لیے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں