بدھ, جون 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6595

بجلی بل: 50 سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ نکلے

0
سستی بجلی پلان

فیصل آباد: 50 سے زائد سرکاری ادارے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے فیسکو کے نادہندہ اداروں کی فہرست حاصل کر لی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پچاس سے زائد ایسے سرکاری ادارے ہیں جنھوں نے بجلی بل ادا نہیں کیے، اور واجبات ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ تک پہنچ گئے۔

واسا فیسکو کا ایک ارب 39 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، پنجاب پولیس 2 کروڑ 10 لاکھ ، جیل خانہ جات ایک کروڑ 85 لاکھ روپے اور خود فیسکو دفاتر نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ایک کروڑ سے زائد، ٹی ایم اے چنیوٹ نے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے، ریلوے نے 68 لاکھ 43 ہزار، ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 68 لاکھ 22 ہزار روپے کے بل نہیں دیے، ایف آئی اے 19 لاکھ 41 ہزار روپے کی نادہندہ ہے۔

پاسپورٹ آفس نے 11 لاکھ 66 ہزار روپے ادا کرنے ہیں، ضلعی حکومت جھنگ نے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے بجلی بلز ادا نہیں کیے، ضلعی محکمہ تعلیم 19 لاکھ 25 ہزار، اور محکمہ صحت 7 لاکھ 92 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

‘امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں’

0
مارگریٹ میک لاؤڈ

نیویارک : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ نے اے آر وائی سے اردو میں خصوصی گفتگو کی، مارگریٹ میکلاؤڈ نے بات چیت کا آغاز "آداب” سے کیا۔

امریکی ترجمان نے ہر سوال کا جواب اردو میں خوبصورتی سے دیا، پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں مارگریٹ میک لاؤڈ نے کہا امریکا اور پاکستان کے بہت سےمشترکہ مفادات ہیں ، دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں، جمہوریت میں انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کل عالمی مالیاتی ادارےکےسدھار کی بات ہورہی ہے ، زراعت، توانائی، پانی اور ماحولیاتی تعاون کر رہے ہیں۔

معصوم صورت شرارتی گلہریوں نے امریکا کو تاریکی میں ڈبو دیا

0

دیکھنے میں انتہائی معصوم مگر شرارتی گلہریوں نے سپر پاور امریکا کی ایک ریاست کی بجلی ہی بند کر دی۔

آپ نے گھر کی دیواروں، درختوں پر پھدکتی پھرتی معصوم صورت گلہریوں کو دیکھا ہوگا جو چست وچالاکی میں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں اور بعض اوقات ایسے کرتب دکھا جاتی ہیں کہ عقل بھی حیران رہ جاتی ہے۔

تاہم ان شرارتی گلہریوں نے تو امریکا کی ریاست مونٹانو میں ایسا اُدھم مچایا کہ پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا اور حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹنانو شہر کے باسیوں کو دو روز میں تین بار بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی وجہ کوئی ٹینیکل فالٹ نہیں بلکہ شرارتی گلہریاں تھیں۔

بجلی فراہمی کے ادارے نارتھ ویسٹرن انرجی نے کہا کہ مسولا، مونٹ میں دو دنوں کے دوران تین بار بجلی کی بندش ہوئی۔ نارتھ ہفتے کو تقریباً 14,500 صارفین 45 منٹ تک بجلی سے محروم رہے جس کی وجہ گلہریاں بنیں۔

نارتھ ویسٹ انرجی کا کہنا ہے کہ گلہریاں صرف بجلی بندش کی وجہ ہی نہیں بنیں بلکہ ایک گلہری نے تو سب اسٹیشن پر سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

مونٹانا شہر میں یوٹیلیٹی حکام نے بجلی بندش واقعات کی تحقیقات کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو دنوں کے دوران تین بار الگ الگ بجلی کی بندش کی ذمے دار گلہریاں تھیں اور یہ بریک ڈاؤن گلہریوں کی طرف سے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہوئے تھے۔

’لیبیا: کتے نے نشاندہی کرکے درجنوں زندگیاں بچالیں‘

0

لیبیا کے ساحلی شہر درنہ میں آنے والے خوفناک سیلاب نے ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلادیا، ریسکیو ادارے تاحال ملبے تلے اور سمندر سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ایسے میں سیلاب کے بعد شہریوں کی زندگیاں بچانے والا ایک کتا مقبول ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں شہریوں کی زندگیاں بچانے والے کتے نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، شہریوں نے خوشی کے نعرے لگا کرآئیور کا استقبال کیا۔

لیبیا میں سیلاب کے بعد آئیور نے ملبے تلے دبے درجنوں افرادکی نشاندہی کی تھی، جن کی زندگیاں بچالی گئیں، اپنے کارنامے پر آئیور بھی خوش دکھائی دیا، بھونک بھونک کرلوگوں کے نعروں کا جواب دیتا رہا۔

واضح رہے کہ لیبیا کے ساحلی شہر درنہ میں آنے والے خوفناک سیلاب میں ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، غمزدہ متاثرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی امدادی کوششوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے کارکنان چہرے کے ماسک اور حفاظتی لباس پہنے ہوئے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ صدمے کے شکار رہائشیوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، متاثرین کو صاف پانی، خوراک، رہائش اور بنیادی سامان کی اشد ضرورت ہے۔ تنہا درنہ شہر میں 30 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔

روس، تیونس، فرانس، ایران، مالٹا، ترکی اور متحدہ عرب امارات سے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور امدادی سامان کو لیبیا پہنچایا جاچکا ہے، جبکہ متعدد دیگر یورپی اور عرب ممالک سے بھی امدادی سامان اور ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

اردوان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی

0

نیویارک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و استحکام اور خوش حالی کے لیے کشمیر میں امن ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور مقبوضہ کشمیر کی غیر مشروط حمایت کی۔

انھوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں بات چیت سے کشمیر میں دیرپا امن لایا جا سکتا ہے، رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے علاقائی استحکام پیدا ہوگا، پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسئلہ کشمیر حل کریں، ترکیہ اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

ادھر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی پیاز کاشت؟

0

برطانیہ کے قریب واقع خودمختار جزیرے گرنسی کے کسان نے 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کاشت کی ہے جس کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے قریب واقع خودمختار چھوٹی جزیرائی خودمختار ریاست گرنسی کے ایک کسان نے تقریباً 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کاشت کی جس کو جب وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا تو منتظمیں نے اسے دنیا کی سب سے بڑی پیاز قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرنسی کے کاشتکار گیرتھ گریفن نے تقریباً 20 پاؤنڈ (19.77 پاؤنڈ) وزنی پیاز کاشت کیا ہے جس کو وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا جہاں دیکھنے والے اس دیوقامت سبزی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فلاور شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹونی گلووور نے نامی کاشتکار 2014 میں ہیرو گیٹ آٹم فلاور شو میں 18.68 وزن کی پیاز کاشت کر کے لایا تھا اور گیرتھ کی پیاز اس سے یقینا بڑی اور نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

 

اس جہازی سائز پیاز کو فلاور شو کے خوردنی پویلین میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ دیگر بڑی سبزیوں میں گوبھی، ککڑی اور گاجر بھی آنے والوں کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے موجود ہیں۔

شو کے منتظمین نے کہا کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے حوالے سے اپنے سابقہ ریکارڈ کو ازسرنو مرتب کرنا چاہیے۔

‘زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 90 والی سیاست ہوگی’

0
خورشید شاہ

کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80 والی دہائی میں واپس چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے نجی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ نگراں وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ بیٹھے ہیں، بہت سےعہدیدار ن لیگ کے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے توشکوہ بھی ان سے ہی ہے ، ن لیگ والے اپنے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔

ن لیگ کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کا مؤقف ہم سے اچھا ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے، ہماری قیادت نے ن لیگ سے بات نہیں کی توکرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80 والی دہائی میں واپس چلےجائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔

نواز شریف کی واپسی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بھی کہتے تھے نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، ہمیں خوشی ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔

انھوں نے شکوہ کیا کہ نون لیگ والوں کو دوست سمجھتے ہیں لیکن سندھ میں ترقیاتی کام رک گئے اور پنجاب میں دھڑادھڑکام ہورہا ہے، سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی اور پنجاب میں نہیں۔

8 سال سے بند پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے مزے آگئے

0
صدارتی انتخاب ملازم

اسلام آباد : رواں سال پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو بغیر کام تنخواہوں کی ادائیگی پر ایک ارب 24 کروڑ روپےسے زائد خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سال2015 سے بند پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے مزے آگئے، ذرائع نے بتایا کہ بغیر کام تنخواہوں کی ادائیگی پر اس سال 1ارب 24 کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسٹیل ملز کے مجموعی اخراجات کیلئے 10 ارب روپے مختص ہیں تاہم ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مالی وسائل دستیاب نہیں۔

اسٹیل ملز سے 8 ہزار 779 ملازمین میں سے 5 ہزار 679 فارغ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کی موجودہ تعداد3 ہزار سے زائد ہے، جن کی ماہانہ تنخواہ کا بل10 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے جون 2022 تک مجموعی نقصان 206 ارب سے زیادہ تھا۔

گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

اماراتی خلا باز خلا سے واپسی پر اپنے ساتھ کونسی چیز لے آئے؟

0

اماراتی خلاباز سلطان النیادی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپسی کا سفر کسی طرح بھی آسان نہیں تھا۔ خصوصا کرہ ارض کی کشش ثقل کے حوالے سے واپسی میں دشواریاں پیش آئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی خلا باز نے بتایا کہ امارات ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس کے خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانے کا موقع ملا ہے، انہوں نے کہا کہ خلائی سفر کرکے وطن عزیز امارات کا پرچم بلند اور اس کا نام روشن کرنا میرا خواب تھا۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سلطان النیادی نے کہا کہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اپنے اہل و عیال اور محمد بن راشد خلائی مرکز کی ٹیم کی موجودگی اورسرپرستی کے باعث یہ کارنامہ سر انجام دے پایا ہوں، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سرزمین پر واپس آکر فخر جذبات سے سرشار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سات گھنٹے سے زیادہ خلا میں چہل قدمی کی تاہم اچھی ٹریننگ کے باعث مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں محسوس نہیں ہوا، میرا دل خلائی مشن کی تکمیل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی یادیں تازہ کرکے ممنونیت کے احساسات کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلائی مشن کا ایک حصہ یہ بھی تھا کہ خلا سے بعض عرب ممالک کے دارالحکومتوں کی تصاویر حاصل کروں۔ خلا سے لی گئی تصاویر کے ساتھ واپس آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلائی اسٹیشن جانے کی دوبارہ خواہش ہے، زمین پر واپسی کے باوجود وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجود ساتھیوں سے رابطے میں ہیں۔

اماراتی خلا باز نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں چھ ماہ کے دوران وطن عزیز کے لیے دل دھڑکتا رہا۔ الحمد للہ اب میں اپنے پیارے وطن کی سرزمین پر پہنچ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

‘قمر باجوہ اور فیض حمید قومی مجرم ہیں’

0
راناثنااللہ

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ اورفیض حمید قومی مجرم ہیں، جیسے مشرف کو کٹہرے میں لائے تھے ان لوگوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگن کے رہنما رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، قمرباجوہ اورفیض حمید قومی مجرم ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بٹھانے کے یہ لوگ ذمہ دارہیں، جن لوگوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ان کیخلاف مقدمہ ہوناچاہیے۔

سابق وزیر نے کہا کہ کوئی یہ سمجھےکہ ہم نے آتے ساتھ ہی انتقام کے پیچھے پڑجاناہے، جیسے مشرف کو کٹہرےمیں لایا گیا ان لوگوں کو بھی لانا چاہیے، ہم نے مشرف کو کٹہرے میں لانےکیلئے مشکلات بھگتیں۔

نواز شریف کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کل پارٹی اجلاس میں بیان پالیسی بیان ہے، جنہوں نے ملک کو اس صورتحال دو چار کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کو میں نے کہا تھا آپ نے میرے خلاف کیس بنایا ہے تو قمرباجوہ کا کہنا تھا کہ میں نے کیس نہیں بنایا، جس پر میں نے کہا آپ نے ہی بنایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پر لاکھوں کارکنوں کولاہورلانا چاہتے ہیں،ان کوایئرپورٹ سےاقبال پارک لےجایاجائےگا، نواز شریف اقبال پارک میں عوام سےخطاب کریں گے۔