پیر, جون 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 842

بلی کو بچانے کے لیے خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

0
وائرل ویڈیو

خاتون نے بلی کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے جب بلی کو سمندر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کو بچانے کے لیے پہنچ گئی۔

خاتون سمندر میں جاکر بلی کو بچانے میں کامیاب ہوئی اور اسے پکڑ کر ساتھ لے آئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کو ’ہیرو‘ کا لقب دیا جارہا ہے اور ان کی تیراکی کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’اوریوی‘ کے پیج سے شیئر کیا گیا جسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت اچھا کیا آپ ہیرو ہیں، میں جانوروں سے محبت کرتا ہوں میں نے بھی ایک بار بلی کو بچایا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خاتون کی بہادری کی داد دینی چاہیے۔‘

دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ

0
دہشت گردوں مذاکرات

وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔

فیصل آباد میں مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے پیکا جیسا سخت قانون ہی ہونا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہونگے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے اداروں ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں، مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کے حالات بہتر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکالات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا،  ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ 2018 کے تحت جو بحران مسلط کیا وہ بحران اب ختم ہورہا ہے،  لاھور ملتان موٹروے بذریعہ ستیانہ روڈ منصوبہ دس ارب سے اسی سال مکمل ہونگے،  میٹرو ،آئی ٹی، سٹی جلد مکمل ہونگے۔

سلمان خان کی ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی

0
سلمان خان سکندر

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار اور فلم گزشتہ روز سنیما گھروں کی زینت بنی لیکن باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام رہی۔

تجزیہ کاروں اور فلمسازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ کا بزنس کرسکی جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔

بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ کار ترن آدرش نے ’سکندر‘ کو صرف دو اسٹارز دیے تھے جبکہ کومل ناہاٹا نے کہا تھا کہ ’فلم کو نقصان پہلے ہی ہوچکا تھا جب یہ آن لائن لیک ہوگئی۔

فلم کے ہندری ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی جو کہ فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیرمعمولی طور پر کم ہے۔

اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔

وکی کوشل کی فلم چھاوا نے پہلے دن 31 کروڑ کا بزنس کیا تھا جس کے مقابلے میں سلمان کی سکندر 5 کروڑ کم کما سکی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے پہلے دن 33 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جسے سکندر پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی۔

سابق کرکٹرز نجی زندگی پر تنقید نہ کریں، نسیم شاہ

0
نسیم شاہ

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سابق کرکٹرز کی جانب سے نجی زندگی پر تنقید کیے جانے پر لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مداح کرکٹ دیکھتے ہیں وہ نجی زندگی پر بات کریں تو سمجھ آتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلی نہیں ہے لیکن جو ہمارے کھلاڑی دس سے 15 سال کرکٹ کھیل چکے ہیں وہ ہماری پرفارمنس پر بات کریں نجی زندگی پر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز بتائیں کہ بولنگ اس طرح کی جاسکتی ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے، شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا تو پھر ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ہم انہیں لیجنڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں کہ یہ نجی زندگی پر بات کرتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر سابق کرکٹر کہے کہ اس پچ پر اس طرح کی بولنگ کرنا چاہیے تھی تو پھر ہم سننے میں دلچسپی بھی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ ہارتے ہیں تو مداح بولے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر یہی بات سابق کرکٹرز کریں جو کرکٹ سے لنک ہی نہ تھا تو سمجھ سے بالاتر ہے۔

سلمان خان کی بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد

0
سلمان خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ میں بالکونی میں آئے اور اپنی بھانجی آیت کے ساتھ مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اتل اگنی ہوتری دبنگ خان کی تصاویر کھینچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جس میں رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ فلم نے پہلے دن 26 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، ارجن کپور اور دیگر فنکاروں نے عید پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوئٹ ڈش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام عید منانے والوں کو مبارکباد دی۔

سونم کپور اور ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فینز کو مبارکباد دی جبکہ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی اور خصوصی طور پر اردو، انگریزی اور ہندی میں مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں جوانوں کے ساتھ عید

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید مغربی بارڈر پر جوانوں کے ساتھ ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کے یلے دعائیں کیں۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی۔

آرمی چیف نے قوم کے لیے جوانوں کے عزم اور مثالی خدمات کو سراہا، انہوں نے کے پی میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے جوانوں سے کہا کہ بلاشبہ آپ پورے عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی وطن کے لیے خدمت منہ بولتا ثبوت ہے، شہدا کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

پی ایس ایل آفیشل اینتھم کی تیاری کی ویڈیو دیکھیں

0

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔

پی ایس ایل سیرن 10 میں معروف گلوکار علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے، گلوکارہ نتاشابیگ اور ابرار الحق بھی ان کا ساتھ نبھائیں گے۔

آفیشل اینتھم کی تیاری کی ویڈیو پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں علی ظفر کو منہ پر نقاب کرے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ میں عید منائے گی

0

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کل کیوی کے دیس میں عید منائے گی کھلاڑی ہملٹن میں نماز عید ادا کریں گے۔

پوری پاکستانی قوم آج عید منا رہی ہے تاہم نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کل کیوی کے دیس میں عید منائے گی۔

پاکستانی کھلاڑی اور منیجمنٹ اراکین ہملٹن کی مسجد میں نماز عید ادا کریں گے اور نماز کے بعد اکٹھے وقت گزاریں گے۔

عید کے باعث ٹیم منیجمنٹ نے ٹریننگ سیشن میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے ٹریننگ شیڈول سہ پہر میں رکھا ہے۔ کھلاڑی مقامی وقت کے مطابق 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

دریں اثنا نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے پاکستانیوں سمیت امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے پیغام عید میں کہا کہ امت مسلمہ کو یہ دن مبارک ہو۔ سلمان آغا، امام الحق، حارث رؤف، فہیم اشرف اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی قوم کوعید کی مبارک باد دی ہے۔

بابر اعظم نے لیجنڈ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے لیجنڈ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

0

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان پہلا ون ڈے میچ تو ہار گیا تاہم بابر اعظم نے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 78 رنز اسکور کیے۔

یہ بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 36 ویں نصف سنچری تھی۔ پاکستان گوکہ یہ میچ نہ جیت سکا لیکن قومی بیٹر نے اس میچ میں 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کم سے کم اننگز میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 300 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 35 جب کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے نے 32 اننگز میں بارہ، 12 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 35 اننگز میں 17 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔ بھارت کے ہی روہت شرما 32 اننگز میں 13 نصف سنچریا بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 16 اننگز میں 8 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بہترین کارکردگی ہے۔

اس فہرست میں بھی پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 20 اننگز میں 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا 25 اننگز میں 8 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ پاکستان کے فخر زمان 14 اننگز میں 7 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7، گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔