پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 969

کورین ڈرائیور نے بھارت کا وجود ماننے سے کیوں انکار کیا؟ ویڈیو وائرل

0

کورین ڈرائیور نے خاتون کے سامنے بھارت کا وجود ماننے سے انکار کردیا، بھارتی لڑکی اور ڈرائیور کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں مقیم فیشن اور بیوٹی کانٹینٹ بنانے والی یوٹیوبر پیوشا پاٹل نے ایک کورین ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ اپنی عجیب و غریب بات چیت شیئر کی جس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ دنیا میں بھارت کا وجود بھی ہے۔

پیوشا پاٹل نے مذاقاً بتایا کہ کوریا میں ہمیشہ ٹیکسی چلانے والے انکل حضرات عجیب و غریب سوالات کرتے ہیں۔ اکثر انھیں ٹیکسیوں میں ‘جنگلی گفتگو’ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی خاتون نے اس بار ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا، ویڈیو شروع ہوتی ہے ٹیکسی ڈرائیور نے پاٹل سے کورین زبان میں پوچھا کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہے۔

پیوشا نے جواب میں اسے بتایا کہ بھارت سے لیکن کورین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ بھارت کہاں ہے، مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت چین کے قریب اور پاکستان کے قریب واقع ہے۔

ڈرائیور پوچھتا ہے کہ "انڈونیشیا؟” خاتون کہتی ہیں، "نہیں، انڈیا”، ڈرائیور کہتا ہے کہ "بھارت نام کی کوئی چیز ہے۔ آبادی کتنی ہے؟”، یقین نہیں ہے کہ یہ ملک موجود ہے۔

بچوں میں قوت سماعت سے محرومی کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں؟

0
قوت سماعت

قوت سماعت سے محرومی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، پیدائشی گونگے بہرے بچوں کا علاج کیسے ممکن ہے؟ اس کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے بچے پیدائشی طور پر گونگے بہرے پیدا ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ اس بات کا جواب اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ای این ٹی فاؤنڈیشن یو ایم سی کے سربراہ ڈاکٹر سید نصرت رضا نے وضاحت سے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ پیدائشی طور پر گونگے اور بہرے بچوں کی اصل وجہ کزنز میرج ہے، اس کے علاوہ ماؤں میں دوران حمل روبیلا یا کسی انفیکشن کا ہوجانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر ہزار میں سے 1.6 بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جو سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ تعداد دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

اس مرض کے علاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا بہترین حل کوکلیئر امپلانٹ ہے یہ ایک الیکٹرونک ڈیوائس ہے جسے سرجری کے ذریعے کان کے پچھلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بہت مہنگا علاج ہے پاکستان میں ایف ڈی اے سے منظور شدہ کوکلیئر امپلانٹ (ڈیوائس) کی قیمت 25 لاکھ روپے تک ہے سرجری کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

اس کام کیلیے کچھ فلاحی ادارے ہیں جو ایسے بچوں کے علاج و معالجے کیلیے ان کی مالی معاونت کرتے ہیں جس میں پاکستان بیت المال سب سے آگے ہے۔

بچے کی قوت سماعت کا اندازہ کیسے لگائیں؟ 

انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ کا ایک عام بچہ آوازوں کو سننا اور پہچاننا شروع کردیتا ہے اور تقریباً 8 ماہ کے بعد وہ ان آوازوں پر رد عمل بھی دیتا ہے، اوسر پہلی سالگرہ پر بچےکو پہلا لفظ بول دینا چاہیے۔

ڈاکٹر سید نصرت رضا نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ ان باتوں پر گہری نگاہ رکھیں اور کسی بھی قسم کی بیشی پر کسی اچھے معالج سے رابطہ کرکے بچے کا مکمل چیک اپ کرائیں۔

 

لگتا ہے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں ہی ہوگا، باسط علی

0

باسط علی نے آئی سی سی ایونٹ کے حتمی مقابلے کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ لگتا ہے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں ہی ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز باسط علی نے کہا کہ آن پیپر بھارت آسٹریلیا کے مقابلے میں بہت مضبوط ٹیم ہے، آسٹریلیا اگر بھارت کو ہرائے گا تو یہ اپ سیٹ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں آیا ہے، آسٹریلیا کی جگہ افغانستان کو سیمی فائنل میں ہونا چاہیے تھا۔

ہائبرڈ ماڈل پر سارے بورڈز راضی تھے، اب شور مچانے کا کیا فائدہ؟ باسط علی

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سب سے زیادہ رنز پاکستان کی پچز پر بنے، لاہور اور پنڈی کی پچز بلے بازوں کیلئے جنت جیسی ہیں۔

اسی پروگرام میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں میچز پاکستان کے مقابلے میں تھوڑے سلو ہوئے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اب فیصلہ کرنا ہے آگے کن لڑکوں کو موقع دینا ہے، ساری چیزیں سامنے آگئی ہیں ابھی بھی نہ سمجھ آئے تو اللہ ہی حافظ ہے۔

کراچی : ٹرک نے معصوم بچی کو کچل ڈالا، افطار کے وقت گھر میں کہرام مچ گیا

0
ٹرک بچی جاں بحق

کراچی : شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور بے لگام ہوگئے، افطار کے وقت گھر کے باہر کھڑی بچی منی ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی، ایک ملزم گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور جان لے لی، کورنگی مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے چار سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4سال کی بچی رخسانہ افطار کے وقت اپنے گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی کہ اس دوران علاقے میں ریتی ڈالنے کیلئے آنے والے منی ٹرک نے بچی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق منی ٹرک میں ایک ڈرائیور سمیت 3 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد دو افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا، متوفی بچی کے لواحقین کا بتانا ہے کہ معصوم رخسانہ 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش کو مزید قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں : موٹر وے پر2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں سپر ہائی پر دو ٹرک اور کار میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

گلین فلپس جیسا فیلڈر بننے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ شاداب خان نے بتادیا

0

دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک گلین فلپس جیسا تیز طرار بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے آل رائونڈر شاداب خان نے بتادیا۔

اسپورٹس چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک شاداب خان نے کہا کہ میں فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے بچپن سے ایک ڈرل کرتا تھا میں اب بھی وہی ڈرل کرتا ہوں جب بھی مجھے لگتا ہے کہ میرے ریفلیکسز سلو ہورہے ہیں تو میں وہ ڈرل کرتا ہوں۔

شاداب خان نے بتایا کہ میں ایک بیٹر کو لے کر پریکٹس کرتا ہوں اسے کہتا ہوں کہ تم اپنے شارٹس کو پکا کرو اور میں اپنی فیلڈنگ پکی کرتا ہوں، وہ ایک ڈرل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر انسان کی مختلف ڈرل ہوسکتی ہے، میرے لیے یہ ڈرل کام کرتی ہے، تاہم فٹنس بہت اہم ہوتی ہے، آج کی کرکٹ میں تو فٹنس ویسے ہی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے لیکن آپ کو اچھا فیلڈر بننا ہے تو اچھا ایتھلیٹ ہونا ضروری ہے۔

پرانے بولنگ ایکشن پر دوبارہ محنت کررہا ہوں، شاداب خان

شاداب کا کہنا تھا کہ جب آپ پوائنٹ پر آگے کھڑے ہوتے ہیں تو بیٹر کےلیے گیپ چھوٹا ہوجاتا ہے، اس میں فیلڈر کے اوپر ہوتا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر زیادہ بہتر محسوس کررہا ہے کہ نہیں۔

پاکستانی آل رائونڈر نے بتایا کہ جب میں بھی پوائنٹ پر فیلڈنگ کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ آگے چلا جائوں بیٹر کے پاس اینگل ہی نہ ہو وہ آپ کو زور سے مار دے،

انھوں نے کہا کہ جب بیٹر زور سے ہٹ کرتا ہے اور اس کی شیپ اچھی نہیں رہتی تو بال ہوا میں جاتا ہے، پھر چانس ہوتا ہے کہ آپ بیٹر کو آئوٹ کرسکیں۔

سحری میں کون سی غذائیں کھائیں؟ جس سے بھوک پیاس کم لگے

0
سحری کی غذا

ماہ رمضان میں سحری کے وقت کون سی ڈش یا ایسی کون سی غذاؤں کا استعمال کیا جائے کہ جس سے دن بھر  جسمانی توانائی برقرار رہے۔

 سحری کے دوران غذا کا انتخاب اس لیے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ دن بھر کے لیے ہمارے جسم میں ایندھن کا کام کرتی ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شیف سارہ فرحان نے خواتین کو ان پکوانوں سے متعلق آگاہ کیا جو سحری کے وقت آسانی سے اور جلدی تیار ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سحری کی غذا میں کاربو ہائیڈریٹ لینا ضروری ہے، اس کیلیے چکی کے آٹے کی روٹی سب سے بہترین ہے، انڈہ فرائی بھی لیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ضروری غذاؤں میں دہی بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ساتھ ہی اگر کچی لسی یا دہی کا پانی پی لیا جائے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا۔

سحری میں دہی کو شامل کرنے سے غذا متوازن ہوتی ہے اور معدے کی تیزابیت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ دہی میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ روزے کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا امکان بھی کم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹھے شربتوں اور چینی سے بنی اشیاء سے پرہیز بہت ضروری ہے تاہم اگر میٹھا کھانے کا بہت دل چاہ رہا ہے تو بہت تھوڑی سی مقدار میں براؤن شوگر یا گڑ کھا لیں اس کے علاوہ کھجور تو سب کھاتے ہی ہیں۔

میٹھے کیلیے اسموتھی بنائیں جس میں دودھ دہی کیلا اور دو کھجور شامل کریں اور پی جائیں اس سے آپ کا پورا دن بہت آرام سے گزرے گا۔ افطار کے وقت مسالحے دار اشیاء بھی کم سے کم کھائیں اور پانی وقفے وقفے سے پئیں۔

اس کے علاوہ سحری میں تیز مرچوں، نمک اور چینی کا کم از کم استعمال کریں کیونکہ ان کے زیادہ استعمال سے دن بھر پیاس زیادہ محسوس ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

تعلیمی ادارے موسمی حالات کے پیش نظر 4 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

0

ایبٹ آباد: گلیات میں شدید برف باری کے باعث تعلیمی اداوں کو چار دن کے لیے بند کردیا گیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری ہوئی ہے، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے بند رہیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یوسی بیرنگلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال اور پٹن کلاں کےاسکول بند رہیں گے، اس کے علاوہ کوکمنگ، نملی میرا، خیرا گلی کے اسکول بھی بند رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر افتخارالغنی نے اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایبٹ آباد نے کہا کہ گلیات کے اسکول 7 مارچ تک بندرکھے جائیں۔

کن علاقوں میں تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند

کبریٰ خان نے شادی کے بعد کھانے میں کیا بنایا؟

0
کبریٰ خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد کھانے میں کیا بنایا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں اداکارہ کبریٰ خان نے شرکت کی اس موقع پر پروگرام میں شریک اداکاروں اور شرکا نے ان کا تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

میزبان فہد مصطفیٰ نے کبریٰ سے پوچھا کہ شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا بنایا؟

جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے ’فرنچ ٹوسٹ‘ بنایا تھا۔

اس پر میزبان نے کہا کل ہماری کے لیے کچھ پکا کر بھیجو گی اور میں لائیو شو میں دکھاؤں گا کہ کبریٰ نے سب سے پہلے پکا کر کیا بھیجا آپ کو سلامی بھی دی جائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹھیک ہے میں کچھ کھانے میں بنا کر لاؤں گی۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکار جوڑی نے نکاح مسجد الحرام میں کیا تھا۔

کبریٰ خان اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، گوہر رشید ’اے دل‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں۔

’حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو اسے ناقابل تصور نتائج بھگتنے ہوں گے‘

0
اسرائیل حزب اللہ کے حملے روکنے میں ناکام، دفاعی کمپنیوں سے مدد مانگ لی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ نتائج کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

یہ بات انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں حماس سے کہتا ہوں کہ اگر آپ نے ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو ایسے نتائج ہوں گے جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

نیتن یاہو نے غزہ کے لیے ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز کی حمایت کی۔ انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے غزہ کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کی تجویز کو "بہادر اور اختراعی” قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں وقت آگیا ہے کہ انہیں چھوڑنے کی آزادی دی جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں انتخاب کی آزادی دی جائے۔

حماس

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے لیے ‘پرعزم’ ہیں۔

حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینی گروپ نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باوجود معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کو "صحیح اور بروقت” ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل اور نتن یاہو ہمارے عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  قابض اسرائیلی حکومت اس معاہدے کو ناکام بنانے میں دلچسپی رکھتی تھی اور اس مقصد کے لیے پوری کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ 50 آئل ٹینکر کے داخلے کی اجازت نہیں دی اور انسانی پروٹوکول کے تحت طے شدہ امداد اور تعمیر نو کے سامان کو غزہ میں لانے نہیں دیا گیا، جیسے کہ تیار شدہ گھروں کا داخلہ۔۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل نے تجارتی شعبے کو ہر قسم کے ایندھن کی درآمد سے روکا، اور 65 ہزار گھروں کے معاہدے کے باوجود صرف 15 گھروں کو غزہ میں لانے  کی اجازت دی۔

جاوید شیخ سے جرمنی سے ملنے کون آیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

0
جاوید شیخ

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا ہے کہ ان سے جرمنی سے ملنے کون آیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے شرکت کی اور اس دوران معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ سے جرمنی سے ایک دوست ملنے آئی تھی اور آپ نے کہہ دیا بول دو گھر میں نہیں ہیں، ایسا کیوں کیا؟

جاوید شیخ نے بتایا کہ ایسا ہوا تھا میں اس وقت پلازہ کوارٹر میں رہتا تھا ایک دوست تھی جو ایئرلائنز میں کام کرتی تھی، جب وہ آئی اتوارکا دن تھا اس زمانے میں موبائل نہیں تھا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ بہروز سبزواری کے بارے میں ایک جملہ بول دیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ بہروز سبزواری پوری دنیا میں تم سب سے اچھے بہنوئی ہو۔

سابق کرکٹر باسط علی نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’آپ کی عمر زیادہ ہے یا اداکارہ ریکھا کی؟ جاوید شیخ یہ سوال گول کرگئے اور امیتابھ بچن کا نام لے دیا۔