ہوم بلاگ صفحہ 9778

کسٹمز حکام کی چاغی میں کارروائی، کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد

0

چاغی : پاکستان کسٹمز نے افغانستان سے اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا کروڑوں روپے کا سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کی جانب سے اندرون و بیرون ملک ہونے والی اسمگلنگ روکنے کےلیے سرحدوں، ہوائی اڈوں و مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کسٹمز حکام کی جانب سے حالیہ کارروائی افغانستان سے اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا 27 ملین روپے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پاک آر سی ڈی شاہراہ نوشکی چیک پوسٹ پر بس اور غیر ملکی سامان پکڑا گیا، جس میں بھارتی پتی، کپڑا، صابن، لوشن اور ہیئر برش و دیگر اشیاء شامل تھیں۔

ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کیا تھا، برآمد شدہ سامان میں ہیرے، گھڑی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء شامل تھیں۔

سرچ انجن گوگل مشکل میں پڑگیا، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
گوگل

روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر تقریباً 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز ماسکو کی مقامی عدالت نے روس کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے گئے مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر گوگل کو تقریباً 90 ہزار ڈالرز( ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔

گوگل کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے یوٹیوب کی جانب سے روس کے جرمن لینگویج چینلز کو ڈیلیٹ کیے جانے پر یوٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جبکہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار

0

کراچی: شہرقائد میں بینک ڈکیتوں کے خلاف پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی، اب ہائی پروفائل ملزمان کے سروں کی قیمت رکھی جائے گی۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث ہائی پروفائل ملزمان کے سروں کی قیمت رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، بینک ڈکیتیوں میں ملوث تمام ملزمان کا ریکارڈ جانچا جائے گا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سروں کی قیمت رکھنے کا مقصد گرفتاری میں مدد حاصل کرنا ہے۔ ہائی پروفائل بینک ڈکیتوں کےسروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

کراچی میں بینک ڈکیتی کے بعد ملزمان دوسرے صوبوں میں فرار ہوجاتے ہیں۔ سروں کی قیمت مقرر کرنے سے دوسرے صوبوں کی پولیس بھی مدد کر سکے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم جیسی واردات میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

امریکہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ ہار گیا، امریکی جنرل کا اعتراف

0
امریکہ

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل "جنگ ہار” گیا ہے۔

یہ بات جنرل مارک ملے نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے روبرو کہی، انہوں نے افغان جنگ ہارنے کا برملا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ افغان جنگ اسٹریٹجیک ناکامی تھی۔

جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ افغان جنگ ماضی کے کئی اسٹریٹجک فیصلوں کا مجموعی اثر ہے، افغانستان میں جنگ اُن شرائط پر نہیں ختم ہوئی جو ہم چاہتے تھے۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیشی کے موقع پر جنرل مارک ملی نےاعتراف کیا کمیٹی اجلاس میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جنرل فرینک میکنزی بھی پیش ہوئے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے کہا کہ جب بھی آپ کے سامنے کوئی ایسی صورت حال ہوتی ہے جیسا کہ ایک ہاری ہوئی جنگ اور اگرچہ ہم نے القاعدہ سے امریکہ کو بچانے کے اپنے اسٹریٹجک کام کو پورا کیا ہے لیکن یقینی طور پر نتائج اس سے بالکل مختلف ہیں جو ہم چاہتے تھے۔‘

جنرل مارک ملی نے کہا کہ لہٰذا جب بھی اس طرح کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے عوامل ہوتے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ لگانا ہوگا اس میں ہمارے سیکھنے کے لیے بہت سارے سبق ہیں۔‘

ملی نے افغانستان میں امریکی شکست کے سلسلے میں بہت سارے عوامل کا احاطہ کیا، جن میں 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے فوراً بعد تورا بورا میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کا ضائع ہونے والا موقع بھی شامل ہے۔

آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

0
بارش

سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3روز تک جاری رے گا۔

علاوہ ازیں میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے ماہی گیروں کیلیے الرٹ جاری کردیا،24گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ مغرب سندھ کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھے گا۔

ترجمان میری ٹائم سینٹر کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئےالرٹ جاری کر دیا، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپسی کے لئے الرٹ جای کردیا۔

سعودی عرب سے تیل کی فراہمی، وزیر خزانہ کا اہم اعلان

0

اسلام آباد: سعودی عرب ایک بارپھرمؤخرادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا، وزیر خزانہ نے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سعودی عرب سے ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ کررہا ہے جو تکمیل کے قریب ہے، دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے، گندم کی پیداوار27ارب کی ہوئی تواگلےسال30ارب پرلیکرجائیں گے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلےدس سال میں زراعت کےلیےکیا کیا گیا؟ زرعی ملک ہوکر بھی گندم امپورٹ کررہےہیں، شرمندگی ہونی چاہیے، کس نے کیا یہ؟ شرمندگی تین سال والوں کو ہونی چاہیےیا تیس سال والوں کو۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہورہی ہے یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جارہا اس سے پہلے بھی وزیرخزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا فیصلہ

0

اسلام آباد:حکومت نے ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپےفی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 5روپے25پیسےفی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکریگی، قیمتوں میں ردوبدل کا انحصارپٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پرہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62پیسےفی لیٹرہے جبکہ ڈیزل پرفی لیٹر5روپے14پیسےپٹرولیم لیوی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوا، مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوئی تھی۔

اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے وفاقی وزیر کو دھمکیاں‌ دییے جانے کا انکشاف

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ  اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے استعفیٰ دینے کے مطالبے پر دھمکی آمیز خطوط بھیجے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپورٹس کو یرغمال بنایا ہوا ہے، قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فہیمدہ مرزا نے انکشاف کیا کہ ’وہ (اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر) تو مجھےدھمکی آمیز خطوط لکھ رہےہیں، ان کےخطوط سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے، عارف حسین کو ہٹانے میں پارلیمان حکومت کا بھرپور ساتھ دے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار شفاف طریقےسےڈی جی تعینات کئےگئے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بجٹ ایک ارب روپے ہے، جو دیگر ممالک کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے، پالیسی کےحوالےسےصوبوں کی جانب سے کچھ تاخیرکی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ارشدندیم اور طلحہ طالب واپڈاکےکھلاڑی ہیں، ایک اولمپئین بنانےکیلئے3سال ناکافی ہیں، پاکستان کے بچے اپنی محنت سے اولمپک تک پہنچے،سالوں سےبیٹھےلوگ نہ سسٹم ٹھیک کررہےہیں نہ عہدے ہٹ رہے ہیں، مجھےاسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے  ایوان کی حمایت کی ضرورت ہے‘۔

سینیٹر مشتاق نے کہ کہ پاکستان کی اولمپک میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،پاکستان اولمپک رینکنگ میں موجود نہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے، اولمپک ایسوسی ایشن  سربراہ کو عہدےسے ہٹایا جائے، اسپورٹس بورڈکا آڈٹ کرا کر رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے‘۔

کیا آپ نئے گانے کے لئے تیار ہیں؟ صبا قمر نے مداحوں کو حیران کردیا

0

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ سوشل میڈٰیا پر وائرل تصویر نے واضح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد اب صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں داخل ہونے کا عندیہ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دیا۔

صبا قمر نے موسیقی کے آلات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟’، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبر قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں صبا کے علاوہ اشنا شاہ، بلال عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

علی ظفر ہرجانہ کیس، میشا شفیع کی والدہ اور شوہر بھی طلب

0

لاہور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں مشیا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن  عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کیس کی سماعت کی ۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کہ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب چیلانی کا کرونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع، والد صبا حمید اور شوہر کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔

سیشن جج نے آئندہ سماعت پر تینوں گواہان کو پیش کرنے کی دہایت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشی پر جرح مکمل کرلی جائے گی۔

تینوں گواہان نے 2019  میں بیانات ریکارڈ کرائے مگر ابھی تک ان پر  جرح نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔