جمعرات, مئی 23, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26503

تیسرے ٹیسٹ میچ کی فتح ڈیوڈ واٹمورکے نام کرتے ہیں، مصباح الحق

0

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی جیت کوچ ڈیو واٹمورکے نام کردی ہے ,دبئی میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مصباح الحق ،محمد حفیظ ،سعید اجمل ،عبدالرحمن ،اظہر علی، احمد شہزاد، راحت علی، محمد طلحہ وطن واپس پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اظہر علی اور سرفراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اس فتح کو ٹیم ورک قرار دیتے ہیں۔

مصباح نے کہا کہ گرائونڈ میں مونچھوں کو تائو دینے کا اشارہ ڈیو واٹمور کیلئے کیا تھا کہ یہ جیت آپ کے نام ہے۔ نوجوان بلے باز محمد اظہرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی کوشش کے ساتھ ہی میدان میں اترے تھے ہمارے لئے مرنے یا مارنے سی صورتحال تھی۔

ٹارگٹ بیشک زیادہ تھا لیکن مصباح الحق اور منیجر نے کہا تھا کہ ہار سے نہیں ڈرنا اور صرف جیت کیلئے گرائونڈ میں جانا ہے۔ کپتان مصباح کا کہنا ہے کوچ کوئی بھی ہو سیکھنا ٹیم نے خود ہی ہوتا ہے۔

ششی تھرور کی اہلیہ آنجہانی سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

0

بھارتی وزیرمملکت ششی تھرور کی اہلیہ آنجہانی سنندا پشکر کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگئی، جس میں سنندا کی موت کا ایک سبب بڑی تعداد میں خواب آور گولیوں کا استعمال بھی بتایا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر مملکت برائے انسانی وسائل ششی تھرور کی اہلیہ کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ششی کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت خواب آور ادوایات کی زیادتی بھی ہوسکتی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں سنندا پشکر کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے نہ ہی ان کے معدے میں زہریلا مادہ پایا گیا، ششی تھرور نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، جس میں کیس میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ہے۔

ششی تھرورکا پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر کی اہلیہ سنندا پشکر نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ یہ قتل تھا یا خودکشی۔۔؟؟ نئی دہلی پولیس کو ان کے کمرے سے خواب آور ادوایات کے پیکٹس بھی ملیں ہیں۔

پولیس نے ہوٹل کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی، سنندا پشکر کے شوہر اور قریبی رشتے داروں نے بیان ریکارڈ کرا دیئے، جن کے مطابق موت سے قبل آخری رات سنندا کا ششی تھرور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

0

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔

ایوان وزیراعظم سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں درپیش خطرات کے باوجود حکومت ملک کو پچانوے فی صد پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی۔

رواں سال پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، جس کے تحت رواں سال ملک کو پولیو سے پاک کردیا جائے گا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود پولیو کے خاتمے کیلئے قائم کئے گئے سیل کی نگرانی کررہے ہیں۔
   

کراچی:چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کے بل کیلئے تجاویز طلب

0

سندھ حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کے بل کیلئے یونیسیف، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے تجاویز حاصل کرلیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دیکر سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر روبینہ قائم خانی کی زیرصدارت اجلاس میں بل کے مختلف مندرجات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں بچوں کے تحفظ کیلئے عالمی ادارے یونیسیف کی مدد سے ایسے بچوں کی بحالی کیلئے کام کیا جائے گا تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکیں۔

اسلام آباد:خصوصی عدالت میں مشرف کیس کی سماعت آج ہوگی

0


 خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی گزشتہ سماعت میں سابق صدرکے وکلا نے خصوصی عدالت کی تشکیل پر سپریم کورٹ کی مشاورت اور اس کی آئینی حیثیت پر اپنے دلائل پیش کیے تھے ۔

خصوصی عدالت آج ہونے والی سماعت میں سابق صدر کے وکیل انورمنصور کے اعتراضات اور وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے دلائل پر کاروائی پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کے لئے تشکیل کیا گیا خصوصی میڈیکل بورڈ چوبیس جنوری کو عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، جس کے بعد پرویز مشرف کے عدالت میں حاضر ہونے اور استثنی پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
   

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

0

کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ماہ بارہ فروری سے سینچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے ہوگا، طویل دورانیئے کی سیریز کے لئے آسٹریلیا نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث جارج بیلے کو ڈراپ کردیا گیا ہے، شان مارش اور ایلکس ڈولن پندرہ رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ٹیم کی قیاد ت مائیکل کلارک کریں گے، بریڈ ہیڈن ان کے نائب ہوں گے۔

 

 

انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرادیا

0

انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی۔

اسٹیمفورڈ برج پر کھیلے گئے اہم میچ میں چیلسی نے سیمیول ایٹو کی ہیٹرک کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ کو زیر کیا۔ چیلسی نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا اور سترویں منٹ میں ایٹو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ایٹو نے چیلسی کی برتری کو دگنا کردیا۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کا پلڑا بھاری رہا۔ انچاسویں منٹ میں سیمیول ایٹو نے ہیٹرک گول کرتے ہوئے میچ میں ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی۔ اٹھترویں منٹ میں چیلسی کے اسٹرائیر ہرنینڈز نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ اس ناکامی کے بعد مانچسٹر کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

 

سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

0

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ سربیا کی اینا ایوانووچ سے تھا، امریکی کھلاڑی نے کھیل کا آغاز تو جیت کے ساتھ کیا لیکن وہ اختتام فتح کے ساتھ نہ کرسکیں۔ سرینا نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد ایوانووچ نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ تین سے جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا نے تھرڈ سیڈ روس کی ماریہ شراپوا کو اپ سیٹ کردیا۔ سلواکین کھلاڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شراپوا کو تین چھ، چھ چار اور چھ ایک سے قابو کرلیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو زیر کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کی۔

کراچی : فاسٹ بولنگ کے لئے کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام کیمپ کا انعقاد

0

کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ باولنگ کیمپ میں شہر بھر سے پندرہ نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں، کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر تیرہ سے اکیس سال کے درمیان ہے، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ آوٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔

ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔  شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیپمس کا انعقاد ہونا چاہیے۔

وفاقی کابینہ اجلاس،دہشتگردی سے نمنٹنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

0

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی اور قومی سلامتی پالیسی پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے شرکا کو بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے، دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں غیرمعمولی ہیں، ان سے نمٹنے کے لئے انتہائی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر ملک دشمن ہیں، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزراء نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے تجاویز دیں، قومی سلامتی پالیسی کا کابینہ کے اگلے اجلاس تک موخر کر دی، سیکورٹی پالیسی پر کابینہ کے آئندہ اجلاس تک بحث جاری رہے گی ۔