جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پرابطہ کر کے سرحد پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق افغان ڈی جی ایم او نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چمن کراسنگ پر فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد ہاٹ لائن پر پاک افغان ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا۔ اس موقع پر میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام منتقسم دیہات کے پاکستانی حصے پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کا مقصد مردم و خانہ شماری کو مکمل کرنا تھا مگر افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ افغان ڈی جی ایم او نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا اور دونوں سربراہان نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: افغان فورسز کی چمن میں گولہ باری اورفائرنگ‘ 8شہری شہید‘24زخمی 

میجر جنرل ساحر شمشاد نے وضع کیا کہ پاکستانی حکام اپنے علاقائی حدود میں رہتے ہوئے کام کو جاری رکھیں گے تاہم اس دوران مقامی کمانڈرز کے درمیان فلیگ مٹینگ جاری رہے گی تاکہ کشیدگی قابو میں رہ سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں