تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک افغان سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: پاکستان اور افغانستان کی سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیریز منسوخی کی وجہ سے سری لنکا میں لاک ڈاؤن اور لاجسٹک مسائل بنے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 10 دنوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سیریز خطرے میں پڑ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کی سیریز خطرے میں پڑ گئی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی تھی، پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی تھی۔

Comments

- Advertisement -