پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرپیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرپیش رفت ہوئی ہے۔

پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مختلف فیصلوں پر افغانستان کے جواب کے منتظر ہیں، پاک افغان باہمی تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ بزنس کونسل کااجلاس جلدہوگا جبکہ تجارتی ویزے کا حصول آسان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طورخم جلال آباد شاہراہ سال دوہزار سولہ تک مکمل ہوجائے گی، دونوں ممالک کی خوش حالی کیلئے امن بہت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں