راولپنڈی : پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں کی گئیں، جس میں جوانوں نے روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہلم کے قریب پاک آرمی اور فضائیہ نے مشترکہ مشترکہ فوجی مشقیں کیں جس کا مقصد پاک فورسز کی آگ سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر مشقوں کے اختتامی مرحلے میں مہمان خصوصی تھے، مشقوں میں مسلح افواج نے دستیاب وسائل کا مؤثر انداز میں استعمال کیا، فائر پاور کے دوران فضائیہ، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی اور انفنٹری کی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح دستوں نے جارحانہ اور دفاعی حربی مشقوں کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ کی مشقوں کے مقاصد اور مختلف امور پر کمانڈرسینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے بریفنگ دی،۔
مزید پڑھیں: پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ
چیف آف جنرل اسٹاف نے افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ کے سینئر افسران نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔