اشتہار

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے سیاحوں کو کمراٹ سے ریسکیو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے علاقے کمراٹ ویلی میں سیلاب کے باعث پھنس جانے والے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کمراٹ میں سیلاب میں پھنس گئے تھے، جنہیں پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب آنے کے باعث کچھ خاندان پہاڑوں پر چلے گئے جنہیں خراب موسم کے باعث ریسکیو نہیں کیا جاسکا، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی انہیں بھی ریسکیو کرلیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جو خاندان پہاڑوں پر گئے ہیں ان کیساتھ رابطہ ہے جلد ریسکیو کرلیا جائے گا، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمینی دستے بھی خوازہ خیلہ میں انخلا آپریشن کیلئے تیار ہیں، عوام سے بھی درخواست ہے سوات اور گردونواح میں سیلاب کے باعث سفر نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں