تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی  بولرز کے سامنے حریف بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ابتدا سے ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تمیم اقبال 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جب کہ سیف حسن کو شاہین آفریدی کی گیند پر شفیق نے کیچ آؤٹ کیا۔ سیف حسن رنز کا کھاتا ہی نہ کھول سکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مومن الحق 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، نجم الحسین شنتو 44 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے، محمود اللہ 25 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی بنگلا کپتان مومن الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد

بنگلادیش کی جانب سے محمد متھن 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کم روشنی کے باعث میچ کا پہلا دن ختم کر دیا گیا اور اب قومی ٹیم کل صبح اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گی۔

کپتانوں کی ٹاس کے موقع پر گفتگو

کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ بنگلادیش کو جلدی آؤٹ کریں، پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، عابد علی نے ڈیبیو میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیم میں فاسٹ بولر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بنگلا ٹیم میں بھی نئے کھلاڑی ہیں جو اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔

تین سابق کپتان: جاوید برکی، مشتاق محمد اور ماجد خان، پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے اوپننگ ڈے پر

بنگلا دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ ان کے پاس اچھی بیٹنگ لائن ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے، ہم اپنا 100 فی صد دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -