ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے سربراہ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، ملک بھر میں سیاحتی مراکز، ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے، ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

- Advertisement -


یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوبا کے حوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز8اگست سے کھول دیں گے جبکہ سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کو بھی10اگست سے کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا ء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں