اشتہار

نئی دہلی میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات جاری ہے جس میں متعدد امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ’ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ان کا استقبال کیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری آج ساؤتھ بلاک میں اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکرسے ملاقات کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اورسیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو کی جارہی ہے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ’ ہارٹ آف ایشیا ‘ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ہارٹ آف ایشیا – استنبول پروسس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سیکیورٹی، معاشی تعاون اور افغانستان میں امن واستحکام اور اس کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سمیت دیگرعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور افغانستان نے مشترکہ طور پر پانچویں ہارٹ آف ایشیا وزراء کانفرنس کی میزبانی کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات رواں سال جنوری میں منعقد ہونے تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے پاکستان کی جانب سے بھرپورتعاون کے باوجود بھارت مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی گزشتہ سال نومبر میں سارک سمٹ کے موقع پر نیپال میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔

پاکستانی وفد کی دیگر اہم ممالک کے وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں