جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندر برد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سب میرین نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی سمندری حدود میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندر برد کردئیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں ہمہ وقت چوکنا رہتی ہے اور میری ٹائم کی جانب سے سرحدوں کا دفاع یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانگ رینگ میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ نے بھارت آبدوز کا بروقت سراغ لگایا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں