اشتہار

پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، روسی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق روسی وزیر برائے تجارت نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے،روس پاکستان اسٹیل ملز کی بحال کیلئے تعاون کرے گا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری اور بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیر تجارت ڈینس مانترووکی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں پاک روس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور روسی وزیرتجارت نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہرکا کہنا تھا کہ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی رکنیت کیلئے روس کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

وفود کے تبادلے میں اضافے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ امید ہے گیس پائپ لائن منصوبے پرپیشرفت تیزہوگی۔ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے تعلقات ہیں۔

اس موقع پر روسی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ گیس پائپ لائن، ہوائی جہاز سازی، ریلوےاور آٹو سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں