تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک انگلینڈ سیریز میں فیورٹ کون؟ سابق کرکٹر نے بتا دیا

سابق کرکٹر یاسر حمید نے پاکستان کی کنڈیشنز انگلینڈ ٹیم کے لیے چیلنجنگ قرار دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حمید نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کو بھی فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دن جو ٹیم بھی اچھا کھیلے گی وہ ہی جیتے گی، پاکستان کی کنڈیشنز انگلینڈ کے لیے مشکل ضرور ہوں گی لیکن پلس پوائنٹ یہ ہے کہ کئی انگلش کھلاڑی یہاں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں جو کنڈینشز سے ہم آہنگ ہیں۔

یاسر حمید نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے میگا ایونٹ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، پاکستان کو اپنی مضبوط ٹیم تیار کرنی ہے اس لیے تمام کھلاڑیوں کو آزمایا جائے جو بینچ پر بیٹھے ہیں انہیں بھی موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو کسی لحاظ سے کم تر نہیں سمجھ سکتے اگرچہ جوزبٹلر سمیت ان کے کھلاڑی انجری کے شکار ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -