اشتہار

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 11 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹکرانے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 11 سال بعد بھارتی سرزمین احمدآباد میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش والا اسٹیڈیم میں ہفتےکو ٹکرانے کے لیے تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023  کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کل ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

 پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی 2 میچز جیت چکی ہیں، دونوں ٹیمیں میچز جیت کر اپنی فارم ثابت کر چکی ہیں اور ان فتوحات کی وجہ سے بھی اس میچ میں کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اعصاب شکن ہوتا ہے، فینز  بیتابی سے میچ کے منتظر ہوتے ہیں اور وہ اپنی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاک بھارت مقابلہ: اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

ماضی کی بات کی جائے تو 2012 کی سیریز میں شاہینوں نے سورماؤں کو اُن ہی کے گھر میں کراری شکست دی تھی، گیارہ سال پہلے پاکستان سے شکست کے بعد بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں سے کھیلنا چھوڑ دیا تھا۔

اس سیریز میں پاکستانی بولر جنیدخان کی گرجتی گیندوں کے سامنے بھارت کے بڑے بڑے نام ہل کر رہ گئے تھے جبکہ اس بار بھارتی ٹیم شاہین شاہ، حسن علی اور حارث کو سامنے پائیں گے۔

بابر الیون مسلسل دو فتوحات کے بعد جیت کی ہیٹ ٹرک کا عزم لیے احمد آباد کے میدان میں اتریں گے، سب سے بڑے اسٹیڈیم میں جب پاکستان زندہ بادکا نعرہ گونجے گا تو ٹیم کا جوش آسمان چھوئےگا۔

ویڈیو: ’2016 کے بعد اب آنا ہوا‘ پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی کہانی

دوسری جانب اس ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کے سربراہ ذکا اشرف بھی بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت سے اپنی ہڈ دھرمی برقرار  رکھتے ہوئے صرف پاکستانی صحافیوں کو ہی بھارت آنے کا ویزا جاری کیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستانی کھلاڑی بھارتی سرماؤں کو ان ہی کی سرزمین میں شکست دے گی یا بلیو شرٹ گرین شرٹ پر حاوی ہوگی، دونوں جانب کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ اس مقابلے میں ان کی خراب پرفارمنس انہیں زیرو بنا دے گی جب کہ غیر معمولی پرفارمنس ہیرو بنا دے گی۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم کو کل کا میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبے میں غیر معمولی پرفارمنس دینی ہوگی جس کی بدولت ہی پاکستان بھارتی سرماؤں کو ان ہی کی سرزمین میں شکست دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں