اشتہار

پاکستان اور چین کا سی پیک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چینی ہم منصب چن گانگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تذویراتی شراکت داری بہت اہم ہے، مذاکرات کے دوران چینی ہم منصب کے ساتھ اہم معاملات زیر غور آئے، سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان اہم منصوبہ ہے جس پر پاکستان قائم ہے اور ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کا خواہاں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی اور تجارت کا اہم رشتہ ہے، مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ دونوں ممالک تذویراتی تعلقات کو مستحکم کریں گے، پرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں، چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی، ہانگ کانگ سمیت ون چائنہ پالیسی کی پاکستان حمایت کرتا ہے۔

- Advertisement -

چینی وزیر خارجہ چن گانگ

مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے یہاں بہترین مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں، وزیر خارجہ پاکستان سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے ہیں، مذاکرات میں دوطرفہ تعاون اور تذویراتی معاملات پر بات چیت ہوئی، پاکستان چین کمیونٹی نیا مستقبل مل کر شیئر کریں گے۔

چن گانگ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین بہت اہم رہا اور اس کے مثبت ثمرات سامنے آئے، دونوں ملکوں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر متفق ہیں، صنعت، توانائی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، مختلف شعبوں میں چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حتمی کامیابی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے شعبوں پر توجہ دی جائے گی، کمرشل فلائیٹ اور بس سروسز دوبارہ شروع کی جائیں گی، پاک چین تعلقات بہت مضبوط ہیں، ثقافتی تبادلوں کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کو مزید فائدہ مند بنانے کیلیے تمام شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں، دونوں ملکوں میں ڈائیلاگ اور تعاون جاری رہے گا، دورہ پاکستان میں سہ فریقی مذاکرات اہم ٹاسک ہیں، گزشتہ مہینے پاکستان نے ہمسایہ ملک کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں