تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بڑی کامیابی ، پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد : پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری ہےایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرگئی، ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی جبکہ 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد آبادی کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، 3 کروڑ افرادایک ڈوز لگواچکےہیں ، انتہائی ضروری ہےایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں۔


بڑی کامیابی ، پاکستان نے10 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کوویڈکی 10 کروڑ ویکسین لگادی گئیں، 10کروڑویکسین لگانےمیں جس نےبھی کرداراداکیااس کاشکرگزارہوں، ہمیں اور بھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، ویکسین لگانے سے متعلق 2021 کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -