تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلیے اپنا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنا دو روز کا راشن عطیہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ یہ راشن سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ راشن آرمی فارمیشنز متاثرین میں تقسیم کریں گی اور اس راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے، دالیں، خوردنی تیل اور خشک دودھ شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس سے سب سے زیادہ صوبہ بلوچستان متاثر ہوا ہے۔

اب تک موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں اور دیگر حادثات میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ان میں سے 125 سے زائد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تباہی کی داستان رقم، 127 جاں بحق، 7 ڈیم ٹوٹ گئے، بیراجوں میں سیلاب، سکھر بیراج سے مزید لاشیں برآمد

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور جنوبی پنجاب اور سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امداد کا اعلان بھی کیا ہے جب کہ بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -