اشتہار

شہداءِ پاک فوج کے بچوں کا جناح ہاؤس کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہداءِ پاک فوج کے معصوم بچوں نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور اشکبار کر دینے والا پیغام دیا۔

کرب و دُکھ میں مبتلا شہداء کے معصوم بچے پوچھنا چاہتے تھے کہ جب ان کے بابا نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیں تو ان کی یادگاروں کی کیوں بے حرمتی کی گئی؟ کیا شہداء کا خون اس قدرسستا تھا کہ اس کی قدر بھی نہ کی جا سکے؟

معصوم بچوں نے جناح ہاؤس کی تباہ حال عمارت کو دیکھ کر شدید دکھ کا اظہار کیا، شہداء کے معصوم نونہالوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حوالدار احمد حسن شہید کے فرزند نے کہا کہ میرے والد شہید ہوئے اور انہوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔

- Advertisement -

حوالدار کے بیٹے نے کہا کہ  9 مئ کا واقعہ بہت ہی دردناک اور دل خراش واقعہ تھا  جنہوں نے یہ  کیا میری چیف جسٹس آف پاکستان اور گورنمنٹ آف پاکستان سے یہ گزارش ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

نائیک محمد یونس شہید کی بیٹی نے کہا 9 مئی کو جو واقعہ پیش ہوا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا مجھے اس کا بے حد افسوس ہے۔

لانس نائیک راشد محمود شہید کی بیٹی نے کہا کہ مجھے اپنے والد پر بہت فخر ہے میرے والد نے اس ملک کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

صوبیدار محمد عرفان شہید کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے اس ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں 9 مئی کے واقعات سے میں بہت افسردہ اور پریشان ہوں جس نے بھی یہ تباہی و بربادی کی ہے ان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں