اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال میں پاک فوج سرگرم عمل ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، فوج کے دستے ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں کی جانب سے متاثرہ آبادی اوران کے سامان کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے ساتھ ہی پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تونسہ شریف: سیلابی ریلا لاشیں اگلنے لگا، 5 جاں بحق

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے باعث صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے، تونسہ شریف میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

کراچی میں کاٹھور کے مقام پر کار سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، افسوسناک واقعے میں سات افراد ڈوبے تھے جن میں بچے بھی شامل تھے، اب تک کی رپورٹ کے مطابق ایک بچے اور بچی کی لاش نکالی جاچکی ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں