اشتہار

پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بہاولپور، بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے پاک آرمی کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

پاک فوج کی طرف سے سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، پاکپتن میں بھی سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، نرسنگ اسسٹنٹس اور دیگر میڈیکل سٹاف شامل تھا، سیلاب متاثرین کومفت علاج کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد میں متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، جبکہ سیلاب متاثرین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پاک آرمی نے ہیڈ سلیمانکی میں انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا، میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے علاج کروایا، مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے، مقامی لوگوں نے اس موقع سے خاطرخواہ فائدہ اٹھایا اور طبی امداد اور ادویات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں