تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے ہرادیا

گیانا: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، محمد حفیظ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیانا میں کھیلے جانے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے 158 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔

آندرے فلیچر بغیر کوئی رن بنائے محمد حفیظ کا نشانہ بنے، ایون لوئس 35 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

شیمرون ہٹمائر نے 17 رنز کی اننگز کھیلی، نکولس پورن نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکی، کیرون پولارڈ نے 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد حفیظ، محمد وسیم جونیئر اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار 51 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 46 رنز پر گری جب شرجیل خان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 6 رنز بنا کر ڈی جے براوو کا نشانہ بنے، فخر زمان نے 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ہولڈر کو وکٹ دے بیٹھے، صہیب مقصود 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ڈی جے براوو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ نے بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں جبکہ گرین شرٹس انجرڈ‌ اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو شامل کیا گیا۔

ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بولنگ کرکے پاکستان کو کم اسکور پر روکیں گے جبکہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھا پرفارم کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔


بارش کے باعث میچ کو 9 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستانی اننگز بارش کے باعث شروع نہیں کی جاسکی تھی اور میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -