تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ : پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسدعمر شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا خسرو بختیار،شیخ رشید ،علی زیدی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤو بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔

چین کےوزیرخارجہ وانگ ژی اور چینی کابینہ کے وزرا بھی مذاکرات میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے15 معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

پاکستان اورچین میں وزارت خارجہ کی سطح پر بھی تذویراتی مذاکرات کے لیے دستخط ہوئے اور جن مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ، ان میں پاکستان سے غربت خاتمے، جنگلات، ارضیاتی سائنس،الیکٹرانکس مواد کے تبادلے سے متعلق یادداشت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گریٹ ہال پہنچے تو چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے ان کا استقبال کیا، جہاں ان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقریب ہوئی اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جس کے بعد وزیراعظم نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔


وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سےمصافحہ کیا اور تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی،  جس میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرشی جن پنگ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا  صدر شی جن پنگ کا وژن اور قیادت چین کیلئے رول ماڈل ہے اورہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

چینی صدرنے وزیراعظم عمران خان کی دورےکی دعوت قبول کرتے ہوئے  جلدپاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ چین ہے۔

واضح رہے وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ 4 نومبرکو عمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -