تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان کی کابل حملے کی مذمت، سوگوار خاندانوں سے تعزیت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے کابل میں ایک ادارے پر بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کابل حملے میں قیمتی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے جس پر پاکستانی حکومت، عوام سوگوار خاندانوں سےہمدردی اور دلی تعزیت کرتے ہیں ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغان بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغان بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی درس گاہ میں خوفناک دہشتگرد حملے کے نتیجے میں متعدد طالبات جاں بحق ہو گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -