12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان کا عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پراسرائیل کے بے رحمانہ حملے قابل مذمت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین پر اسرائیلی بے رحمانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، غزہ پر پابندیوں اور غیر انسانی سلوک قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حملے اور پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے پابندیاں اٹھا کر فلسطینیوں کاحق خود ارادیت تسلیم کیا جائے۔

- Advertisement -

پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی غیر انسانی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکرغزہ میں سیز فائر پر کام کرے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسرائیل عرب لیگ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے، پاکستان فلسطین کاز کے مضبوط حامی ہیں، وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں