جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

پاکستان کسی ملک میں مداخلت نہیں کرتا، نہ اپنے ملک میں مداخلت پسند کرتا ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی ملک میں مداخلت نہیں کرتا، نہ اپنے ملک میں مداخلت پسند کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملے پرتفصیلی بیان دیا، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پرقانونی کارروائی کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے،برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔

- Advertisement -

بھارت کے حوالے سے انھوں نے کہا پاکستان دنیا کی توجہ بھارت کی ماورائے عدالت قتل عام پردلاتا رہا ہے، 2019 میں پاکستان نے بھارت.سے تجارت معطل کی، ابھی بھی تجارت وہی پوزیشن برقرار ہے۔

امریکی سیاست سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امریکی سیاست کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں، پاکستان دوسرے ملک میں مداخلت نہیں کرتا نہ اپنے ملک میں پسند کرتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان خطےمیں حالیہ تبدیلیوں،ایران اسرائیل تنازع پر بیان دے چکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جنگی منظر میں مزید توسیع نہ ہو ، ہم چاہتے ہیں غزہ میں جلد از جلد جنگی بندی ہو ، ہم کسی فرد جو سرکاری حیثیت نہ رکھتا ہواس کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتے۔

شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے تھا، پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں غیرملکی اغوا سےمتعلق پر سوشل میڈیا رپورٹس دیکھی، ابھی تفصیلات کے مکمل حصول تک تصدیق نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں