جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایک ارب ڈالر کا قرضہ موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، یہ ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی رقم ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس ساڑھے اُنیس ارب ڈالرکا ذخیرہ ہے جبکہ بینکوں کے پاس پانچ ارب ڈالر ہیں۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پاکستان کے بانڈز کی فروخت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں نے بے حد دلچسپی دکھائی ، حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز فروخت کیلئے پیش کئے جن کیلئے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں ہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں سکوک بانڈز فروخت کردیئے


انکا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب ڈالرز کے بانڈز فروخت کئے جس کی رقم حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے۔


مزید پڑھیں :  حکومت کی 1ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی فروخت کی تیاریاں


ذرائع کے مطابق حکومت ان یورو بانڈز کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے فروخت کر رہی ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ملک قرضوں کے جال میں پھنستا جارہا ہے، پرانا قرضہ اتارنے کیلئے نیا قرضہ لیا جارہا ہے، غیر ملکی قرضوں کا حجم پینسٹھ ارب ڈالر سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں