اشتہار

پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے عیاں کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے عیاں کردئیے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ تیس سے زائد غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی ، غیر ملکی سفیروں کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پر مبنی ڈوزیئر بھی دیا، اس کے علاوہ بریفنگ کے دوران غیر ملکی سفیروں کو پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی ثبوت بھی دیئے گئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

ڈوزیئر میں بتایا گیا کہ دہشتگردی سے متعدد معصوم پاکستانی شہریوں کی ہلاکت میں بھی بھارت ملوث ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دی کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے، عالمی برادری بھارت کوجرائم کاجوابدہ ٹھہرائے۔

اس سے قبل وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھائیں گے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری واضح ثبوت ہیں۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں بھارت ملوث رہاہے، گوادرمیں ہوٹل، کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں بھارت ملوث ہے، کیسے کسی ملک کی سرزمین دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں