تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں افغانستان میں زلزلے سےقیمتی جانوں کےضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان صوبہ بادغیس میں زلزلے سےجانوں کے ضیاع ،املاک کی تباہی پردکھ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستانی عوام متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتےہیں اور زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے افغانستان کے صوبے بادغیس میں شدید زلزلہ آیا ،زلزلے کے باعث چھتیں اور مکانات گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر تھی۔

صوبہ بادغیس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سات سو سے زائد مکانات متاثر ہوئے، ریسکیو کا کام جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -