جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایشیا کپ ہاکی: قومی ٹیم کس پوزیشن پر رہی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتا: ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کھیلے گئے ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی، پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: قومی ٹیم کے کوچ نے معافی مانگ لی

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے ہار نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا، ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 13-0 سے شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن تھا، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوئیں، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل تھیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلا دیش شامل تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں