جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پاکستانی فارما انڈسٹری میں اہم پیش رفت، بھارتی فارما کمپنی سے اہم معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فارما انڈسٹری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اب ملک بھر میں خصوصی ایکٹیو میڈیسنز تیار ہو سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹی فارما لمیٹڈ اور بھارتی مرلی کرشنا پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان فارما ٹریڈ کا 2 سالہ معاہدہ ہوا ہے، اس سلسلے میں سٹی فارما لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ کر تفصیلات فراہم کی ہیں۔

خط کے مندرجات کے مطابق بھارتی کمپنی پاکستانی کمپنی کو انجیکشنز، کیپسولز، ٹیبلٹس کے خصوصی اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ سپلائی کرے گی، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے یہ خصوصی اجزا امریکی اور برطانوی اسٹینڈرڈ کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایکٹیو فارماسیوٹیکل کی فراہمی کے خصوصی معاہدے سے سٹی فارما کا جدید میڈیسن کی فروخت کا حجم 2 ارب 38 کروڑ تک پہنچے کی توقع ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں بھارتی فارما کمپنی سے دو سال کی مدت کا معاہدہ ہوا ہے۔ جب کہ بھارتی فارما کمپنی ادویات کے جدید اجزا پاکستان میں صرف سٹی فارما لمیٹڈ ہی کو فراہم کرے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں