پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک صوبے کے تمام اضلاع میں فوری طور پر سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس کی جانب سے انتظامیہ کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جدید سائرن نصب کیے جائیں، شہری علاقوں، بازاروں دیگر مقامات کو بروقت وارننگ کیلئے سائرن نصب کیے جائیں۔
سول ڈیفنس کے مراسلے میں کہا گیا ہے سائرن کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو یقینی بنائیں۔
بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی: گرپتونت پنوں
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مستند اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت فوجی کارروائی کیلئے پہلگام واقعے سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنائےگا، پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی بھارتی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، جنگ سے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف بھارت پر عائد ہوگی۔
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، عطا تارڑ