اشتہار

پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے، بلوم برگ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے، آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان 3ارب ڈالربیل آؤٹ منظوری کےپہلےمراحل عبور کرچکا ہے اور پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کوبحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے پیکج کی منظوری 9ماہ کےلئے دی جا رہی ہے، اس منظوری کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا اور پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی۔

- Advertisement -

امریکی جریدے نے کہا کہ اولین منظوری سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا، پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، فچ ریٹنگ بڑھنےسےبانڈکی لانچ میں آسانی پیداہوگی۔

بلوم برگ نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے تصدیق کی سعودی عرب سے 2ارب ڈالر ترسیلات مل چکی ہیں، وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے خصوصی درخواست کی تھی، یہ بیل آؤٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکےایجنڈے پر نہیں تھا۔

امریکی جریدے کے مطابق اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف تقاضے پورا کرنے کیلئے ٹیکسز،توانائی ریٹ میں اضافہ کیا اور وفاقی اخراجات میں کمی کےاقدامات بھی کئے گئے۔

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پیکج پاکستان کے23ارب ڈالر کےبیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتاہے، بیرونی قرضہ پاکستان کےموجودہ زر مبادلہ ذخائر سے 6 گنابڑھ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں