تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہونے جارہا ہے ، محمد اورنگزیب

کراچی : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی جانب جا رہے ہیں، پاکستان کو کم از کم تین سال کا نیا پروگرام درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کم از کم تین سال کا نیا پروگرام درکار ہے، 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملاقات ہو گی، آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی جانب جا رہے ہیں، نئے پروگرام کے تحت کوشش ہے جولائی تک اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہو جائے

محمد اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کئے، بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسکوز کی پہلے گورننس کر کےان کوپرائیویٹائزیشن کی طرف لےجاناہے، دیگرپرائیویٹائزیشن کیلئےابھی کام شروع ہوا ہے، سرکلرڈیٹ کوکم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، ایس او ای کا ریفارم کرناہے،پرائیویٹائزیشن کرنی ہے، یہ کونساایسااقدام ہےجوپاکستان کے حق میں نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ رواں سال 9.4ٹریلین کی محصولات کاٹارگٹ ہے، 3ٹریلین کی لیکج ہے،ٹریک اینڈٹریس سسٹم امپلیمنٹ نہیں کیا، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے اسے ٹھیک کرنا ہو گا۔

محمد اورنگزیب خان نے کہا کہ نقصانات والےاداروں کی نجکاری کی پائپ لائن میں لائیں گے ، توانائی میں نقصان کو نہیں روکیں گےتوقیمتیں بڑھیں گی، ہم بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو ادارے نقصان میں ہیں نجکاری کرنا ہو گی اور ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بتدریج کم ہوگی، ہمارا صنعتوں کےساتھ رابطہ ہے، امید ہے صنعتیں ترقی کرینگی، سب سے زیادہ ٹیکس صنعتکار دیتے ہیں ، ہمیں کام کرنا ہےاگر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ افراط زرمیں آہستہ آہستہ کمی آئے گی، رمضان میں مہنگائی کے نمبرز میں اضافہ ہوا مجموعی سطح پرمہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے، امید ہے مہنگائی کی شرح میں کمی کے ساتھ ہی پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔

Comments

- Advertisement -