تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار، رپورٹ جاری

اسلام آباد: ورلڈپاپولیشن ریویونے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، رہن سہن کے اخراجات کےحوالے سے پاکستان کیسا ملک ہے؟، اعدادوشماری جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقی وتجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے، پاکستان کےرہن سہن اخراجات انڈیکس میں18.58پوائنٹس ہے، درجہ بندی میں افغانستان 24.51 کے ساتھ دوسرے، بھارت 25.14 کیساتھ تیسرے اورشام 25.31انڈیکس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کا تعین کرنیوالی کمپنیز میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل رہی، رپورٹ کے مطابق رہن سہن، قوت برداشت کےتخمینے کیلئےچار پیمائشی معیارات استعمال کئے گئے،معیارات میں رہائش،نقل وحمل کےکرائے کو دیکھا گیا، معیارات میں قوت خرید، صارف قیمت،روز مرہ اشیا کو شامل کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق نتائج کا مہنگےترین شہر نیو یارک میں رہن سہن اخراجات کیساتھ موازنہ کیاگیا، کیمن جزائر انڈیکس141.64،برمودا138.22کیساتھ مہنگے ترین قرار پائے جبکہ سوئٹزرلینڈ 122.67 ، ناروے 104.49 کیساتھ رہن سہن کیلئےمہنگے ترین شہر قرار پائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں ممالک کے مقابلے نیو یارک کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے جبکہ نیو یارک ،سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں روز مرہ اشیا کی قیمتوں نےزیادہ مضبوط معیشتوں کوبھی متاثرکیا، رپورٹ میں امریکی محکمہ زراعت کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 21-2022میں خوراک کی عالمی رسدبڑھنےکی توقع ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب ،رسد کے فرق سے ہے، یواین فوڈاینڈایگریکلچرل آرگنائزیشن نےبھی خوراک کی قیمتوں میں اضافےپر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں طلب،رسد کی وجہ سےخوراک کی قیمتیں ماہانہ بڑھ سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -