تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرتارپور راہداری، بھارتی مطالبات تسلیم، یاتریوں کیلئے فیس مقرر

اسلام آباد :کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدے کے حتمی مسودے میں ہر یاتری کیلئے 20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے اور   بھارتی مطالبات بھی تسلیم کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدےکا حتمی مسودہ بھارت بھجوادیا، دوطرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ جمعہ کی شام بھارتی ہائی کمیشن پہنچا۔

ذرائع کا کہنا یے کہ پاکستان نے ہر یاتری کیلئے20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے اور حتمی معاہدے میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں، کرتارپور کوریڈور کے ذریعے کوئی نانک نام لیوک آسکتا ہے۔

معاہدے کے مسودے کے مطابق 5ہزار یاتری روزانہ کرتارپور آسکتےہیں، گنجائش ہو تو تعداد پر کوئی پابندی نہیں، بھارت10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان  کےحوالےکرے گا اور پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔

مسودے میں کہا گیا یاتریوں کی آمد سے 4 روز  پہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کےبعد معاہدے پر دستخط لازم ہے ، معاہدے پردوطرفہ اتفاق سے معاہدےکی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، معاہدے پر واہگہ بارڈر یا کرتارپورکے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کرتارپورراہداری پر بھارت نے معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوایا تھا ، جس میں پاکستان نے تقریباً تمام شرائط مان لیں ہیں۔

مزید پڑھیں : کرتارپورراہداری ، پاکستان نے بھارت کی تقریباً تمام شرائط مان لیں

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا 20ڈالر سروس فیس کا مطالبہ شامل نہیں، پاکستان کی جانب سے بھارتی مسودے کا جواب دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کوبھیجےجانےوالےجوابی مسودے میں کرتارپورراہداری سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل کرتار پور راہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی مکمل فہرست سامنے آئی تھی، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کیا تھا ۔

بھارت نے خصوصی مواقع پر 10 ہزار یاتریوں اور بھارت کے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا تھا۔

یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -