اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹرین مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرانے کا اسکینڈل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ڈویژن میں مسافروں کو ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرانے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

ریلوے گارڈ کی پیسے لے کر مسافر کو ٹرین میں سفر کرانے کی آڈیو وائرل ہو گئی۔ معاملے پر سینئر جنرل مینجر نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث گارڈ اور ٹکٹ چیکروں کو معطل کر دیا۔

ملتان ڈویژن کے ٹریفک اور کمرشل اسٹاف کے 9 گارڈز بھی معطل کر دیے گئے۔

- Advertisement -

منصور صفری نامی گارڈ نے بغیر ٹکٹ رشوت لے کر مسافروں کو لاہور سے بہاولپور تک سفر کرایا۔ تیزگام ٹرین میں موجود گارڈ نے دوسرے گارڈ شاہد کے کہنے پر مسافر سے رشوت لی۔

مسافروں کو رشوت کے پیسے لے کر اے سی کلاس میں سفر کرایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں